ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار ) شہر ٹبہ سلطان پور اور گردونواح میں ایک بار پھر ہزار اور پانچ سو روپے والے جعلی نوٹ گردش کرنے لگے, شہری بالخصوص تاجر برادری اور دکاندار شدید پریشانی میں مبتلا ہیں, نوٹس کا مطالبہ, اس سلسلہ میں تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت اصل کرنسی نوٹ سے مشابہت رکھنے والی کرنسی گردش کر رہی ہے جس پر نقلی نوٹ ہونے کا بالکل شک نہیں ہوتا لیکن جب وہ کیش جمع کرانے کے لیے بنکوں میں جاتے ہیں تو بنک عملہ جعلی نوٹ کو کینسل کرکے واپس ہاتھ میں تھما دیتے ہیں نوٹوں کی شناخت نہ ہونے پر اب تک بڑی تعداد میں دکاندار اور عام شہری لٹ چکے ہیں اس جعلسازی پر فوری طور پر قابو پانے کی ضرورت ہے کاروباری حلقوں اور دکانداروں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں جعلی کرنسی نوٹ پھیلانے والے ملک دشمن گروہ کو گرفتار کرکے بے نقاب کیا جائے.

Shares: