جعلی ڈگری کیس: ایف آئی اے نے حتمی انکوائری کے بعد 25 پائلٹوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے

کراچی:جعلی ڈگری کیس: ایف آئی اے نے حتمی انکوائری کے بعد 25 پائلٹوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کی مکمل تحقیقات اور ہدایت کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مشتبہ پائلٹوں کی ڈگری اورتعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینے کےبعد 25 پائلٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

 

ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ، پائلٹوں اور نجی افراد کے خلاف ‘جعلی پائلٹ لائسنس امتحان’ مقدمات میں تین ایف آئی آر درج کیں

۔

ایف آئی اے کے ایک بیان کے مطابق ، "یہ امتحانات عام تعطیلات پر منعقد کیے جاتے تھے ، مثال کے طور پر عید میلاد النبی ، عید تعطیلات ، ہفتے کے آخر میں ، دفتر کے اوقات کے بعد۔ پائلٹوں کے کچھ امتحانات اس وقت لئے گئے جب وہ ملکی / بین الاقوامی پروازیں انجام دے رہے تھے۔

ایف آئی اے حکام نے ایک بیان میں کہا ، مقدمات پی سی اے اے کی لائسنسنگ برانچ کے حکام ، نجی شخص اور ملزم پائلٹوں کے خلاف درج کیے گئے ہیں جنھوں نے جعلی پائلٹ لائسنس امتحانوں کی بنیاد پر غیر قانونی طور پر سی پی ایل اور اے ٹی پی ایل حاصل کیا تھا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے جن 25 ملازمین پرمقدمات درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے وہ مکمل طوراپنے فرائض ادا کرنے میں‌ناکام رہے اورحقائق کوچھپا کرجعلی دستاویزات کے ذریعے نوکری حاصل کی ہے

 

اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو بھی مطلع کردیا گیا ہے

 

Comments are closed.