چند گھنٹوں میں‌ ہی نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے نام سے درجنوں فیک ٹویٹر اکاؤنٹس ، ہزاروں فالوورز

0
59

چند گھنٹوں میں‌ہی نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے نام سے درجنوں فیک ٹویٹر اکاؤنٹس ، ہزاروں فالوورز

باغی ٹی وی نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے نام سے ٹویٹر پر کئی فیک اکاؤنٹ بن گئے.واضح رہےکہ چند گھنٹوں میں یہ اکاؤنٹ کام کرنےلگے اور ان کے فالوورز بھی ہزاروں میں ہو گئے. نئے فوجی ترجمان کے 10 ہزار سےزائد فالورز چند گھنٹوں میں‌ہو گئے، فیک اکاؤنٹ معروف شخصیات کے نام سے کافی پائے جاتے ہیں. اسی طرح ڈاکٹرعبدالقدیر کا فیک اکاؤنٹ چلتا رہا اور اب بھی چل رہا ہے.اس بات یہ بھی اندازہ ہوتا ہےکہ پاک فوج پاکستانی عوام میں کتنی معروف اور دل کے قریب ہے لوگ اپنے فالوورز کے لیے فیک اکاؤٹ کا سہارہ لیتےہیں.
https://twitter.com/dgisproffocial
https://twitter.com/MajGen_Babur

https://twitter.com/GenIftikhar
ان کے علاوہ اور بھی اکاؤنٹس معروف ہیں.
واضح‌رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کی، انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے بھی گریجویشن کی۔ میجر جنرل بابر افتخار نے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے بھی گریجویشن کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے آرمر بریگیڈ میں بطور بریگیڈ میجر خدمات انجام دیں، وہ شمالی وزیرستان کی ایک انفنٹری ڈویژن میں بطور بریگیڈ اسٹاف خدمات انجام دیتے رہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کور ہیڈ کوارٹر میں چیف آف اسٹاف بھی رہے، آپریشن ضرب عضب میں میجر جنرل بابر نے آرمرڈ بریگیڈ اور انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کی۔میجر جنرل بابر افتخار پاکستان ملٹری اکیڈمی اور این ڈی یو اسلام آباد کے فیکلٹی ممبر رہے، ڈی جی آئی ایس پی آر بننے سے قبل میجر جنرل بابر افتخار آرمرڈ ڈویژن کی کمانڈ کر رہے تھے۔تاہم ابھی تک ڈی جی آئی ایس پی آر کا نیا آفیشل ٹویڑ اکاؤنٹ کنفرم نہیں ہو سکا اسی طرح کافی سارے اکاؤنٹ زیر گردش ہیں.

Leave a reply