وزیراعظم کا شہباز شریف کو خط، چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے لیے تین نام بھی پیش،شیخ رشید کی بات بھی سچی ثابت ہوگئی

0
34

اسلام آباد: وزیراعظم کا شہباز شریف کو خط، چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے لیے تین نام بھی پیش کردیئے،شیخ رشید کی بات بھی سچی ثابت ہوگئی ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے لیے اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کو ایک خط لکھا ہے جس میں تین نام تجویز کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک میں الیکشن کمیشن کے سربراہ کی تقرری کوغیرمتنازعہ اورمتفقہ بنانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جو تین نام بھجوائے گئے ہیں ان میں سابق وفاقی سیکرٹری جمیل احمد، سابق سیکرٹری فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجا کے نام شامل ہیں۔

اسلام آباد سےذرائع کے مطابق نئے ناموں میں صرف سکندر سلطان راجا شامل ہے، سکندر سلطان کا نام بابر یعقوب کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو یہ خط15جنوری کو لکھا، وزیر اعظم عمران خان کا خط مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لندن بھجوا دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ با معنی مذاکرات کے لیے آپ کو خط لکھ رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عرصہ سے زیر التوا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں، آپ کو ازسر نو تشکیل کیا گیا پینل بھیج رہا ہوں۔اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

شیریں مزاری کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے نئے نام پیش کرنا تھے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ اجلاس میں پنجاب اور سندھ سے الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کے لیے ناموں پر بھی کوئی پیشرفت نہ ہوئی۔میڈیا سے گفتگو میں حکومتی رکن اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی نام آج شام تک اپوزیشن کو بجھوا دئیے جائیں، بلوچستان یا سندھ میں سے ایک نام حکومت اور ایک اپوزیشن سے ہو نے پر اتفاق رائے پیدا کر رہے ہیں۔

دوسری طرف شیخ رشید کا یہ دعویٰ بھی سچ ثابت ہوتے نظرآرہا ہے کہ شہباز شریف تو اندر سے ہمارا آدمی ہے اوروہ ن لیگ کے ساتھ شہباز شریف کے سیاستی تعلقات ہیں لیکن دل عمران خان کے ساتھ جڑا ہوا ہے، یہی وجہ ہےکہ بعض حلقے کہہ رہے ہیں کہ شہباز شریف عمران خان کی طرف سے لکھے گئے خط کا احترام کرتے ہوئے ان میں سے ایک نام پرراضی ہوجائیں گے

Leave a reply