وزیراعلیٰ پنجاب کا جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم

0
57

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈ یا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا حکم دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ بنیاد اور حقائق سے منافی ویڈیوز بناکرغلط اطلاعات کی تشہیر روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاون کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ جعلی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر جعلی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں ۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ یہ حکومت نے سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی اور اس کو موثر بنانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے گی. انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی. یاد رہے کہ ملک میں اس وقت جعلی ویڈیوز بنا کر ان کو یوٹیوب اور گوگل پر اپ لوڈ کر کے ملک میں بدامنی اور بے چینی پھیلانے کا سلسلہ زوروں پر ہے جس کی روک تھام کے لیے حکومت دعوے تو کر رہی ہے ان پر عمل درآمد کب ہوتاہے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا .

Leave a reply