پاکستانی اداکار ، میزبان و گلوکار فخرِ عالم ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر بھارت پر برس پڑے-
باغی ٹی وی : فخر عالم نے ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ پر دنیا کو بھارت سے جواب طلب کرنا ہوگا۔
India needs to answer the world how can the state allow its street criminals to posses uranium. Someone would have used this for terrorism & India would have claimed it was Pakistan. The truth has been exposed. The world must ask India to answer. https://t.co/3NMLQM20r9
— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) May 7, 2021
فخر عالم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی خبر رساں ادارے کی ایک خبر کا لنک شیئر کیا جو کہ ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے 7 کلوگرام ریڈیو ایکٹیو یورینیم برآمد ہونے کے بارے میں ہے۔
اس رپورٹ کو شیئر کرتے ہوئے فخرِ عالم نے لکھا کہ ہندوستان کو دنیا کو جواب دینے کی ضرورت ہے کہ ریاست اپنے اسٹریٹ مجرموں کو یورینیم رکھنے کی کیسے اجازت دے سکتی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ جب اسے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جائے گا تو بھارت یہ دعوٰی کرے گا کہ یہ پاکستان تھا۔
فخرِ عالم نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حقیقت بے نقاب ہوگئی ہے لہٰذا اب دنیا کو بھارت سے جواب طلب کرنا ہوگا۔