فلسطینی مسلمانوں پر ظلم جاری،وزیراعظم عمران خان نے صورتحال پر عالمی لیڈر کا کردار ادا کیا
پی ٹی آئی رہنماء و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا وڈیو بیان سامنے آگیا.جس ویڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا اسرائیل کے ہمارے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم جاری ہیں.وزیراعظم عمران خان نے صورتحال پر عالمی لیڈر کا کردار ادا کیا.اس سے قبل ہمیں اس طرح مضبوط آواز نہیں سنائی دی گئی.نواز شریف کےدور میں وفود اسرائيل جایا کرتےتھے، حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کے وزیراعظم کو فون کرکے انہیں ساتھ کا یقین دلایا.فلسطین کے مسئلے پر عالم اسلام کو کٹھا کیا جارہا ہے.اسرائیل کو اپنے مظالم سے زبردستی پیچھے ہٹایا جائے گا.مدینہ کی سرزمین پر ننگے پاؤں پہنچ کر وزیراعظم نے عشق رسول صلہ کا پیغام دیا، وزیراعظم عمران خان تمام مسلمانوں کے لیے ایک لیڈر بن کر ابھرے ہیں۔جلد پاکستان بھی مدینہ کی طرح فلاحی ریاست بنے گی۔بڑے بڑے بھگوڑوں کے چہرے سامنے آرہے ہیں، جن لوگوں نے اس ملک کو لوٹا وہ لندن بھاگ رہے ہیں۔وزیراعظم اسرائیل کے معاملے پر فلسطین کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔میں اپنے کپتان کو پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان صاحب کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ فلسطین کے معاملے پر اسرائیل کے سامنے کھڑے ہوئے ہیں۔