سقوط ڈھاکا:50سال مکمل ہونے پر لاہورمیں وکلا اور سول سوسائٹی ارکان کی طرف سے خصوصی پروگرام کا انعقاد

0
71

لاہور:سقوط ڈھاکا:50سال مکمل ہونے پر لاہورمیں وکلا اور سول سوسائٹی ارکان کی طرف سے خصوصی پروگرام کا انعقاد ،اطلاعات کے مطابق سقوط ڈھاکا کے 50سال مکمل ہونے پر لاہور کے جی پی او چوک میں وکلا اور سول سوسائٹی ارکان نے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا۔پروگرام بڑی تعداد میں وکلا اور سول سوسائٹی ارکان شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پروگرام سے ممتاز وکلا اور سول سوسائٹی رہنماؤں نے خطاب کیا.اس موقع مقررین راؤ طاہر شکیل، سردار آفتاب احمد ورک علی عمران شاھین، آصف کمبوہ،ندیم مہر، میڈم شہزاد منیر ،ڈاکٹر شاہد نصیر اے آر نقوی امتیاز رشید قریشی و دیگر نے کہا کہ دنیائے اسلام کی سب سے بڑی ریاست پاکستان کو توڑنے میں کلیدی کردار بھارت نے طویل سازشی اور پھر کھلم کھلا کردار ادا کیا، اندرا گاندھی نے پاکستان توڑ کر کہا کہ ہم نے دو قومی نظریہ خلیج بنگال میں ڈبو دیا ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کو کس نے حق دیا کہ وہ انٹرنیشنل بارڈر عبور کرکے ہمارے ملک میں مداخلت کرے اور ہماری فوج سے ہتھیار ڈلوائے اور انہیں قیدی بنائے ۔ دنیا نے بھارت کی اس ساری بدمعاشی پر خاموشی اختیار کی اور آج تک وہ خاموشی جاری ہے جس کی ہم آج بھی مذمت کرتے ہیں۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستانی فوج اسی طرح کشمیر میں داخل ہو اور اسے آزاد کروائے جیسے بھارت ڈھاکا میں داخل ہوا۔پاکستان کا کشمیر میں داخلہ دنیا کے ہر قانون کے تحت جائز اور درست ہے کیونکہ یہ ایک عالمی تسلیم شدہ متنازع علاقہ اور زیر تصفیہ قضیہ ہے۔

مقررین نے کہا کہ بھارت نے اس وقت آج کے پاکستان کے بھی کئی علاقے چھینے جن میں بلتستان کے چار گاؤں آ بادی سمیت قبضے میں لیے جو آج تک اس کے پاس ہیں ۔ہمیں وہ سب واپس لینا ہے۔شرکا نے آخر میں پرجوش مظاہرہ کیا اور پاک فوج کے حق اور بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی

Leave a reply