جوخاندان کرپشن بچانے کے لیے قران مجید کوقربان کرسکتا ہے،وہ کچھ بھی کرسکتا:فواد چوہدری

0
72

جہلم :جوخاندان اپنی کرپشن بچانے کے لیے قران مجید کوقربان کرسکتا ہے،وہ کچھ بھی کرسکتا،اطلاعات کے مطابق فواد چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈرنہیں، ان کےعلاوہ باقی بونے ہیں۔

جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ لوگوں کو لالچ دیکر الیکشن لڑتی ہے، اور ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگاتی ہے، کیا ووٹ کو 2،2 ہزارمیں خریدنا اس کی عزت ہے؟، پیپلزپارٹی اور نون لیگ کو ای وی ایم سے گھبراہٹ ہوتی ہے۔پھر قرآن مجید پر2ہزار دے کرلوگوں کے ضمیر خریدے جاتے ہیں

فواد چوہدری نے بڑے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ جوخاندان اپنی کرپشن اور سیاست کو بچانے کے لیے کلام الٰہی قران مجید کو ڈھال کے طور پراستعمال کرکستکا ہے وہ کچھ بھی کرسکتا ہے اس سے خیر کی توقع رکھنا بے وقوفی ہے

انہوں نے کہا کہ سیاست مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بس کی بات نہیں، ای وی ایم سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی گھبرا جاتی ہے، مریم نواز نے کہا میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، بعد میں پتہ چلا مریم نوازکی لندن میں بھی اربوں روپے کی پراپرٹی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ویڈیو اور لیکس کا مقصد بلیک میلنگ ہوتا ہے، ویڈیوز پہلے آجاتی ہیں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ جعلی ہے، آپ کے کرتوتوں کی وجہ سے آج پاکستان مشکلات کا شکارہے، شریف خاندان لندن میں جائیدادوں کی رسیدیں دے، اس کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں، جعلی ویڈیو کے ذریعے اداروں کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈرنہیں، ان کے علاوہ باقی سب بونے ہیں، وزیراعظم کی آواز پورے ملک میں جاتی ہے اور پورے ملک میں ان کا ووٹ بینک ہے، تحریک انصاف واحد قومی اور وفاقی پارٹی ہے جس نے پاکستان کو متحد رکھا ہوا ہے، وفاقی قیادت اور وفاقی پارٹی پاکستان کے لیے ضروری ہے،

فواد چوہدری نے جہلم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلےانتخابات میں بھی عمران خان کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، پیپلزپارٹی زرداری اور بلاول کی پارٹی ہے، پیپلزپارٹی سندھ تک محدود ہے، پورے پاکستان میں اگر کوئی ٹکٹ دینے کے پوزیشن میں ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک لیڈر ہے اوراس نے پاکستان اورعالم اسلام کی ترجمانی کی ، اپوزیشن کے پاس کچھ نہیں یہ مہنگائی کو ایشو بنا کرسیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن میں بتا دوں کہ بہت جلد مہنگائی میں بھی کمی آجائے گی اورپھراپوزیشن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گی

Leave a reply