بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ آنے والے سال میں فیملی میں نئے ممبر کے اضافے کا بے صبری سے انتظار ہے-
باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا میں گزشتہ دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ سیف علی خان کی اہلیہ اور بالی ود اداکارہ کرینہ ایک بار پھر ماں بننے والی ہیں کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی ڈھیلے لباس اور اضافی وزن کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
اس خبر کی تصدیق کرینہ کے شوہر اور بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کی تھی تاہم اب کرینہ نے خود بھی اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعےمداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔
انسٹاگرام پر بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے وقت اور اپنی اور سیف علی خان کے ساتھ تصویریں شیئر کیں اور بتایا کہ انہیں ننھے مہمان کی آمد کا بے صبری سے انتظار ہے۔
https://www.instagram.com/p/CD-VVgFFyGE/?utm_source=ig_embed
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ وہ آنے والےسال 2021میں فیملی میں نئے ممبر کے اضافے کا انتظار نہیں کر سکتیں –
یاد رہے کہ سیف علی خان نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 20 دسمبر 2016 کو پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی۔