ممنوعہ فنڈنگ کیس، قاسم سوری کی ایف آئی اے طلبی،اسد قیصر کا اکاونٹ ڈیٹا مل گیا

تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کوایف آئی اے کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے ، قاسم سوری کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں طلب کیا گیا ،ان کی طرف سے ایک اکاونٹ میں ۵۵ لاکھ کی ٹرانزیکشن کی گئی.

باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق زیادہ تر بینکوں کا ڈیٹا ایف آئی اے کو موصول ہوگیا، کچھ زونز میں بینکوں کا ڈیٹا ابھی آنا ہے.حکام کے مطابق ایف آئی اے بینک اکاؤنٹس میں غبن اوربے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کرنےکی مجاز ہے، ایف آئی اے اور بینکنگ ایکٹ کی کئی دفعات موجود ہیں جبکہ کراچی میں بینکوں کے نمائندے ایف آئی اے میں پیش ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر اسد قیصر کے پشاور کے دو نجی بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں اور ایف آئی اے نے دونوں نجی بینکوں سے اسد قیصر کی اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو نجی بینکوں نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کردیں، ان کے ایک بینک اکاؤنٹ میں 20 لاکھ جبکہ دوسرے میں 8 لاکھ روپے آئے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں اکاؤنٹس 2008-2009 میں کھولے گئے تھے۔

خیال رہےکہ اسد قیصر کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے کل طلب کر رکھا ہے اور حکام سابق اسپیکر سے ان اکاؤنٹس سے متعلق پوچھ گچھ کریں گے جبکہ اسد قیصر نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments are closed.