نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں،شہباز شریف

0
152

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے شہباز شریف نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولز نے افواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ کیا شہداءکے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟

آخر میں وزیراعظم نے لکھا کہ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔

ہماری حکومت گرانے والے مضبوط پاکستان نہیں چاہتے، عمران خان

قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، کوئی آلۂ کار نہ بنے، عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے لکھا ہوا بیان پڑھا، اسکرپٹ عمران خان کا تھا، شہداء اور ان کی فیملیز کیخلاف پی ٹی آئی نے مہم چلائی، ارسلان کو احکامات بنی گالہ سے ملے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے صرف یہ کہا تھا کہ ادارہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرے، آپ بغاوت اور سیاسی مداخلت پر اکساتے ہیں، عمران خان کہہ رہے ہیں سب سے بڑی جماعت کو فوج سے لڑوانے کا پلان ہے، عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو توڑنے کی بات کی جارہی ہے۔

شہباز گل نے پوری منصوبہ بندی سے ہرزہ سرائی کی، فیصل سبزواری

 

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ آپ کے اکسانے پر آپ کے سوشل میڈیا نے شہداء کیخلاف مہم چلائی، کوئی پاکستانی سوچ نہیں سکتا اپنے شہداء کیخلاف ٹرولنگ کی جائے، آپ جو نفرت کے بیچ بو رہے ہیں اس کو کاٹ رہے ہیں، ارسلان کو بشریٰ بی بی نے ہی شہداء کیخلاف مہم کا کہا ہوگا۔ خود کو نواز شریف سے کیسے ملاسکتے ہو؟، نواز شریف کے سینے میں بہت سے راز ہیں وہ ملک کی خاطر خاموش رہے، نواز شریف نے اقتدار قربان کیا آئین پر سمجھوتہ نہیں کیا، نواز شریف نے اس ملک کو جتنی ترقی وہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے، نواز شریف نے اس ملک کی سالمیت، بقاء اور دفاع کیلئے جو کام کئے پاکستان کا ذرہ ذرہ اس کی گواہی دیتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، آپ کو آئینی طریقے سے نکالا گیا، کہتے ہو سازش ہوئی، عمران خان کو اس لئے نکالا گیا کیونکہ وہ نالائق اور نااہل تھے، تحریک انصاف کو جس نے نقصان پہنچایا وہ عمران خان ہیں، آپ نے ملک کو چار سال لوٹا، معیشت تباہ کی، اپنے گھر کی خواتین سے کرپشن کرائی، توشہ خانہ کے تحائف لے کر انہیں ڈیکلیئر نہیں کیا۔

انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہ آپ نے اپنی جماعت کو فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلئیر کروایا، اداروں کیخلاف کوئی بھی عمل یا آواز برداشت نہیں ہوگی، ملک دشمنی کی کوئی اجازت نہیں دے گا، تماشہ نہیں چلے گا۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ یہ ملک دشمنی کررہے ہیں کوئی ان کا آلۂ کار بننے کی کوشش نہ کرے۔

Leave a reply