فرح گوگی نے توشہ خانہ سے متعلق الزامات پر عمر فاروق ظہور کو لیگل نوٹس بھیج دیا

 فرح خان نے توشہ خانہ سے متعلق الزامات پر عمر فاروق ظہور، نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی ساتھی فرح خان نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کے الزامات پر عمر فاروق ظہور ، نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔ ہتک عزت کا نوٹس عمران خان اور فرحت شہزادی سے متعلق غلط اور من گھڑت خبر نشر کرنے پر بھیجا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ عمر فاروق سے کبھی ملاقات ہوئی نہ گھڑی بیچنے میں فرح خان (فرحت شہزادی) کا کوئی کردار ہے۔سوچی سمجھی سازش کے تحت من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔احمد نورانی نے بھی اپنی اسٹوری میں خود وضاحت کی ہے کہ ہے کہ 2019ء میں فرحت شہزادی نے دبئی کا سفر نہیں کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری
روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کی منفرد کارکردگی،ہرماہ ایک کامیاب کاروائی بمعہ پریس کانفرنس
انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا
سال 2022 میں 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی
نوٹس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ الزامات کا مقصد ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ 7 روز میں معافی مانگیں یا وضاحت دیں۔معافی نہ مانگنے پر 7 ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔ تاہم خیال رہے کہ اس اسے قبل  وفاقی وزیر رانا ثناللہ کی جانب سے فرحت شہزادی پر الزامات لگانے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی تھی جس میں فرحت شہزادی نے وفاقی وزیرداخلہ راناثناللہ کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا تھا. ہتک عزت کا نوٹس سینئر قانون دان اظہر صدیق کے زریعے بھجوایا گیا تھا۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا تھا کہ راناثناللہ نے جھوٹے الزامات لگائے جس سے نیک نامی متاثر ہوئی، جھوٹے الزامات پر مبنی بیانات کی چینلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کی گئی۔ لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا کہ رانا ثناللہ سات دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیےعدالتوں سے رجوع کیا جائیگا۔

Comments are closed.