فرح گوگی سمیت17 افراد، ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری

7 مختلف نوعیت کے کیس ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی گئی،
0
56
Farah Gogi

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) نے فرح گوگی سمیت 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دے دی اور وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیرمواصلات و ریلویز شاہد اشرف تارڑ کے علاوہ وزارت داخلہ ، وزارت قانون اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کےکیسز کا جائزہ لیا گیا۔

صحافی اعزاز سید کے مطابق کمیٹی نے17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دی، یہ نام مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سے بھیجےگئے تھے جبکہ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرحت شہزادی (فرح گوگی) اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دی گئی، نیب نے ان دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی وزارت دفاع کے 2 اہلکاروں کو دی گئی سزائے موت پر عمل
کولمبو ، پاکستان بمقابلہ سری لنکا،میچ میں ایک بار پھر بارش کی انٹری
انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
تاہم اجلاس میں7 مختلف نوعیت کے کیس ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی گئی، نظر ثانی کے لیے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 5 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی، ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے نگران وفاقی کابینہ کو بھیجی جائیں گی۔

Leave a reply