فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

ماڈل ٹائون بخشی خانے سے ملزمان کے فرار ہونے کا معاملہ ڈسٹرکٹ سیشن جج اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے کے باوجود تمام ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

سوموار کے روز بخشی خانے سے گیارہ ملزمان فرار ہوگئے تھے پولیس نے سرچ آپریشن اور چھاپے مارتے ہوئے چھ ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے جسکی کوشش جاری ہیں، آئی جی پنجاب نے غفلت اور لاپرواہی پر ڈی ایس پی جیل سکواڈ اسد محمود کو معطل کردیا تھا آئی جی پنجاب نے واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا تھا بخشی خانے سے فرار ہونے والے ملزمان سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث تھے، پولیس نے فرار ملزمان کے گھروں اور انکے رشتے داروں کے گھر چھاپے مارنے شروع کر دئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان دوبارہ جیل میں ہوں گے

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ دوبارہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں احمد، حیدر، فیصل، پرویز، جاوید اور احسن شامل ہیں دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا ،واقعہ کا مقدمہ تصیر آباد پولیس نے درج کیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق 76 ملزمان کو عدالت پیشی کے لئے جیل سے لایا گیا، کچھ قیدیوں نے شور کیا، ملزمان نے سلاخیں توڑیں اور سامان بھی باہر پھینکا، اس واقعہ کے بعد ماڈل ٹاؤن کچہری کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے

ملزمان کے فرار ہونے کے موقع پر پولیس اہلکار خاموشی تماشائی دکھائی دے رہے تھے،اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے کوئی مزاحمت نہیں کی تھی واقعے کے بعد ڈی ایس پی کو معطل کر دیا گیا تھا،

نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

Comments are closed.