بنی گالہ کا این آر او لینے والوں کو معاف نہیں کرینگے،فردجرم عائد ہونے کے بعد احسن اقبال برس پڑے

0
68

بنی گالہ کا این آر او لینے والوں کو معاف نہیں کرینگے،فردجرم عائد ہونے کے بعد احسن اقبال برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جھوٹے ریفرنسز کا مقصد اپوزیشن کی کردار کشی، دباؤ ڈالنا اور تکلیف دینا ہے

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سیاسی کیسز کی کارروائی ٹی وی پر براہ راست نشر کرنے کا حکم جاری کریں ،عمران خان نے سیکڑوں غریبوں کے گھر غیرقانونی قرار دے کر گرا دیئے ،عمران خان کا گھر ریگولرائز  کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہو گی ،بنی گالہ کا این آر او لینے والوں کو معاف نہیں کرینگے ،زون تھری میں آنے والی جگہ کو زون فور میں ڈال کر قانونی کروا لیا گیا،

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دفتر اور اپنے اختیارات کا استعمال کر کے گھر ریگولرائز کرایا،

قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس کی سماعت ہوئی ،احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال پر فرد جرم عائد کر دی گئی،سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا،احسن اقبال نے کہا کہ جج نے پہلے دیکھنا ہوتا ہے یہ کیس بنتا بھی ہے یا نہیں،

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کہا کہ ہم یہاں ایسی باتیں سننے نہیں بیٹھے ہوئے ،جج نے احسن اقبال کو بات کرنے سے روک دیا،آپ نے کوئی درخواست دائر کرنی تو کریں یا اپنے وکیل کے ذریعے بات کریں ،ہم سامنے پیش کیا گیاریکارڈ دیکھ کر ہی کہہ رہے ہیں یہ بادی النظر میں کیس بنتا ہے،

جہانگیر جدون نے کہا کہ کہاں کیس بنتا ہے، کیا ہمارے ماتھے پر لکھا ہوا ہے؟ عدالت کے جج اصغر علی نے کہا کہ فیصلے سے پہلے فیصلہ نہیں سنا سکتے ، شواہد دیکھے جائیں گے،سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا، سرفراز رسول پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی

احتساب عدالت اسلام آباد نے12 جنوری کو احسن اقبال کے خلاف نیب سے گواہ طلب کرتے ہوئےنارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی.

قبل ازیں نیب نے احسن اقبال کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا تھا,ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، احسن اقبال نے وفاقی حکومت کے فنڈز صوبائی منصوبے میں خرچ کروائے، ریفرنس میں سابق ڈی جی ا سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا بھی ملزم نامزد ہیں

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کب تک دائر کیا جائے؟ عدالت نے نیب کو بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

واضح رہے کہ احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کیا تھا، احسن اقبال کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھاجس کے بعدوہ اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے تھے، جیل سے رہا ہوتے ہی احسن اقبال کو نیب نے دوبارہ طلب کر کے پاسپورٹ جمع کروانے کا کہا تھا تا کہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہو سکیں

نیب کے مطابق احسن اقبال نے بطور وزیر منصوبہ بندی اختیارات کا نا جائز استعمال کیا ،احسن اقبال  نے نارووال اسپورٹس منصوبےکی لاگت کوغیرقانونی طور پر بڑھایا ،ساڑھے 3 کروڑ روپے کے منصوبے کی لاگت 10کروڑ روپے تک پہنچ گئی،لاگت بڑھانے کی اجازت سنٹرل ڈویلوپمنٹ ورکنگ پارٹی سے نہیں لی گئی

Leave a reply