ایک طرف مہنگائی کاجن تودوسری طرف”خُسروں”خواجہ سراوں کی”وداعی”کےبھاری ریٹ مقررکردیےگئے
چنڈی گڑھ:ایک طرف مہنگائی کا جن تودوسری طرف "خُسروں”خواجہ سراوں کی "وداعی” کے ریٹ مقررکردیے گئے،اطلاعات کے مطابق دنیا بھرمیں کرونا وبا کی تباہ کاریوں کی وجہ سے مہنگائی اتنی زیادہ ہوگئی ہےکہ لوگوں کے لیے ایک وقت کی روٹی مشکل ہوگئی ہے ،لیکن دوسری طرف خواجہ سراوں کواس قدرنوازدیا گیا ہے کہ سننے والے بھی حیران رہ گئے ہیں
چنڈی گڑھ میں سپر کوآپریٹو ہاؤس بلڈنگ فرسٹ سوسائٹی لمیٹڈ کی طرف سے خواجہ سراں کو دیئے جانے والا دان کی شرح طے کردی گئی ہے۔ جی ہاں یہ سن کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی ، لیکن یہ عجیب فرمان چندی گڑھ میں نافذ کیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق اس کا فیصلہ ممتاز کسان رہنما اور سوسائٹی کے صدر راجندر سنگھ بڑہیڑی کی زیرصدارت ایک خصوصی اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔ اب خواجہ سراں کو سپر کوآپریٹو ہاؤس بلڈنگ فرسٹ سوسائٹی لمیٹڈ کے ذریعہ جاری کردہ ان رقوم کے تحت عطیہ کیا جائے گا۔
سپر کوآپریٹو ہاؤس بلڈنگ فرسٹ سوسائٹی لمیٹڈ کی طرف سے خواجہ سراں کو دیئے جانے والا دان کی طئے شرح کے مطابق
بیٹی کی شادی کے وقت: 11000 روپے
بیٹے کی شادی کے وقت: 21000 روپے
پوتی کی پیدائش پر: 11000 روپے
پوتے کی پیدائش پر: 21000 روپے
صرف یہ ہی نہیں کہ یہ بھاری وداعی ایک طرف سے ہی ہے بلکہ ننہیال کو بھی اس کا پابند کردیا گیا ہے جس کے مطابق
نواسی کی پیدائش کے وقت: 5100 روپے
نواسے کی پیدائش کےوقت :11000 روپے
یہ بھی یاد رہے کہ یہ فیصلہ اس ضمن میں کیا گیا ہےکہ معاشرے میں خواجہ سراوں کی عزت نفس مجروح نہ ہواوروہ بھی ایک باعزت شہری کے طور پر اپنے معاملات زندگی نبھاسکیں
دوسری طرف خواجہ سراوں نے اس فیصلے کو خوب سراہا ہے اورکہا ہے کہ وہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اپنی حد میں رہیں گے