قائد اعظم ! بغاوت، فرحان منہاج کا بلاگ

0
46

قائد اعظم ! بغاوت ،،،، ،تحریر فرحان منہاج

غلامی کا تصور جب جاگتا ہے جب کسی طبقے ، کسی گروہ یا کسی قوم کے بنیادی حقوق کی پامالی ہورہی ہے .
ان کو تفریق کا احساس دلایا جائے ـ ان سے امتیازی سلوک روا رکھا جائے .
وہ طبقہ، گروہ اور قوم پھر یہ نہیں دیکھتی کہ وہ اکثریت میں ہے یا اقلیت میں ان کی محرومیاں ان کو بغاوت پر مجبور کر دیتیں ہیں .
بر ضغیر پاک و ہند میں جب مسلمانوں کا استحصال ہوا . جب بنیادی حقوق کو سلب کیا گیا . امتیازی سلوک روا رکھا گیا تب بغاوت نے جنم لیا یہ بغاوت پہلے حق مانگنے کے لیے اٹھی ، سر اٹھانے کے اٹھی جب دیکھا یہ حق مانگنے پر نہیں دے رہے تو یہ بغاوت آزادی کا نعرہ بن کر سیسہ پلائی دیواروں کو بھی اکھاڑ کر منزل مقصود تک پہنچ گئی .
اس پوری تگ و دو کے سرغنہ بظاہر جسمانی طور پر کمزور نظر آنے والے مگر مضبوط عصابوں کے مالک محمد علی جناح تھے . قائد اعظم نے اس بغاوت کو اسی رہنمائی دی کہ وہ سبز ہلالی پرچم میں لپٹ کر دنیا کے نقشے پر ابھر گئی .
اس بغاوت کو اسلام کا لبادہ دیا ، اس بغاوت کی مصطفٰی کریم کا ترانہ دیا . اس بغاوت کو اللہ اور اس کے بنائے ہوئے نظام کا خواب دیا .
آج وہ بغاوت پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر پھر ایک بغاوت کی منتظر ہے .
کہ کوئی اٹھے اس کے مجبوروں ، مظلوموں کی آواز بنے ، کوئی اٹھے اسے امن او آشتی کا گہوارہ بنائے ، کوئی آئے اسے مصطفٰی کریم کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے ،
روز چیختی چلاتی آہیں ، انصاف کے لیے تڑپتی مائیں اس میں پھر بغاوت کو جنم دے رہی ہیں .
اور اگر بغاوت نے جنم لیا اور اسے کسی قائد اعظم کی رہنمائی نہ ملی تو خون ہی خون ہوگا اور تباہی ہی تباہی ہوگی .

Leave a reply