فیروز خان نے جہاں اپنے دیگر ساتھیوں کے نمبرز لیک کئے ہیں وہیں گلوکار و اداکار فرحان سعید کا نمبر اوران کی ذاتی معلومات شئیر کی ہیں. فیروز خان نے انہیں بھی لیگل نوٹس بھجوایا ہے . اس پر رد عمل دیتے ہوئے فرحان سعید نے فیروز خان سے کہا ہے کہ میں آپ کو تین دن وقت دے رہا ہوں اپنے بے بنیاد الزامات پر پبلکلی معافی مانگیں ورنہ قانونی نتائج بھگتنے کو تیار رہیں.ان کی اس حرکت کے بعد میں اور میری فیملی ذہنی اذیت سے گزر رہےہیں مسلسل 24 گھنٹوں سے میرا فون بج رہا ہے. یوں فرحان سعید نے سخت الفاظ میں فیروز خان سے بات کی ہے لیکن ابھی تک فیروز خان نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کسی قسم کا رد عمل نہیں دیا. ان کا ٹویٹر ہینڈل اس وقت خاموش ہے اور انسٹاگرام پر بھی خاموشی ہے. انہوں نے جب سے ساتھیوں کے نمبرز لیکے کئے ہیں وہ خاموشی اخیتار کئے ہوئے ہیں کسی کی کسی بھی بات کا

جواب نہیں دے رہے. شاید فیروز خان کو اندازہ نہیں تھا کہ ان کی یہ حرکت ان کو نہایت ہی مہنگی پڑیگی. فیروز خان نے ساتھیوں کی ذاتی معلومات سوچ سمجھ کر شئیر کی ہیں یا غیر دانستہ ، یہ تو وہی بتا سکتے ہیں لیکن فیروز خان کے خلاف عوام میں کافی غم و غصہ پایا جارہاہے. ان کے تمام ساتھی اس وقت ان کے تقریبا خلاف ہی کھڑے ہیں اور فیروز خان کی ذاتی معلومات شئیر کرنے والی حرکت کی مذمت کررہے ہیں.

Shares: