فرحان سعید اور عروہ حسین کی پرانی وڈیو وائرل

0
29

گلوکار و اداکار فرحان سعید اور عروہ حسین جن کی ایک عرصہ سے علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں ان کی حال ہی میں ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ دونوں گانا گا رہے ہیں اور کافی اچھے ماحول میں یہ وڈیو بنائی گئی ہے. جیسے ہی یہ وڈیو وائرل ہوئی تو ان دونوں کے مداحوں نے ایک دوسرے سے سوشل میڈیا پر کمنٹس کے زریعے پوچھنا شروع کر دیا کہ جو لوگ کہہ رہے تھے کہ ان کی علیحدگی ہو چکی ہے وہ اب کیا کہیں گے، کچھ صارفین نے کہا کہ نہیں‌ یہ وڈیو پرانی ہے. اور وڈیو یقینا پرانی ہی تھی جو کہ اب وائرل ہوئی یہ وڈیو

2019 کی تھی . لیکن ان دونوں‌ کے مداحوں میں چند لمحوں کے لئے خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی کہ شاید ان دونو‌ں کے درمیان علیحدگی کی خبروں‌ میں صداقت نہیں ہے.حال ہی میں ہم ایوارڈز میں دیکھا جائے تو عروہ حسین اور فرحان سعید دونوں ان ایوارڈز میں موجود تھے لیکن فرحان ہانیہ عامر کے ساتھ پوری تقریب میں دیکھے گئے اور دونوں نے ایک ساتھ پرفارمنس بھی دی جبکہ عروہ حسین اس تقریب میں اکیلی آئیں اور اکیلی ہی واپس چلی گئیں . کہا جا رہا ہے کہ فرحان سعید اور ہانیہ عامر کے درمیان قربتیں‌بڑھ رہی ہیں اور ان کے درمیان دوستی سے آگے کا کوئی تعلق ہے. تاہم عروہ حسین کی طرف سے ہر معاملے میں‌مسلسل خاموشی ہے.

Leave a reply