فرحان سعید نےکے پروگرام ‘کدی کدی’ کی پہلی جھلک جاری

0
40

باصلاحیت اداکار و گلوکار فرحان سعید کی صلاحیتوں کا ہر کوئی معترف ہے. اداکار کی ڈرامہ سیریل ”میرے ہسمفر” میں اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. فرحان سعید کامیڈی اور سنجیدہ ہر قسم کے کرداروں میں نظر آچکے ہیں. ان کے پرستار ان کو ہر روپ میں سراہتے ہیں. فرحان سعید کا پروگرام کدی کدی کےلئے شائقین کافی پرجوش ہیں. فرحان سعید نے ان کا انتظار ختم کرتے ہوئے اپنی سالگرہ کے موقع پر پروگرام کدی کدی کی جھلک دکھا دی ہے اور پروگرام کی پہلی جھلک شائقین کو کافی پسند آئی ہے.فرحان سعید نے اپنے پروگرام کا جو پوسٹر جاری کیا ہے وہ کافی دلکش ہے اور اس پوسٹر کو دیکھ کر شائقین کی بےچینی پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے .کدی کدی پروگرام میں فرحان سعید کے ساتھ اداکارہ

عمائمہ ملک بھی نظر آئیں گی. یاد رہے کہ فرحان سعید نے عروہ حسین کے ساتھ مل کر فلم ٹچ بٹن بنائی ہے یہ فلم کافی عرصے سے تیار ہے لیکن کورونا کی وجہ سے اسکی ریلیز تاخیر کا شکار رہی ہے کہا جا رہا ہےکہ یہ فلم اس سال کے آخر میں ریلیز کی جائیگی فرحان سعید اس پراجیکٹ کے لئے بھی کافی پرجوش ہیں. فرحان سعید کی آن سکرین جوڑی ہانیہ عامر اور اقراء عزیز کے ساتھ کافی پسند کی جاتی ہے.فرحان کی نیچرل اداکاری شائقین کا دل جیت لیتی ہے.

Leave a reply