پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے پاکستان کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں پہلے انہوں نے شوبزاور کھیل کی شخصیات اور معروف مذہبی سکالر اور عالم دین مولانا طارق جمیل ،لیجنڈری اور ورسٹائل اداکارہ و گلوکارہ بشری انصاری کو خراج تحسین پیش کیا تھا تاہم اب اداکار فرحان سعید نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رول ماڈل قرار دے دیا ہے۔

باغی ٹی وی : فرحان سعید نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی کُچھ تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شئیر کیں-
https://www.instagram.com/p/CDJqxQDFIrW/?igshid=19hl3np2sspph
تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے فرحان سعید نے لکھا کہ اپنے وقت کا سب سے بڑا باؤلر اور غیر متنازعع ‘سلطان آف سوئنگ’؛ بلاشبہ وسیم اکرم اس کھیل کو کھیلنے والے بہترین آل راؤنڈروں میں شامل ہیں۔

گلوکار نے لکھا کہ میں وسیم اکرم کا ہمیشہ سے ہی پُرستار رہا ہوں پھر چاہے وہ گراؤنڈ میں ہوں یا گراؤنڈ سے باہر ہوں مجھے جب بھی وسیم بھائی سے ملاقات کا موقع ملا تو ہر بار اُن کی اعلی شخصیت اور خوش اخلاق رویے نے مجھے مغلوب کیا، اس کھیل کے لئے ان کی قطع لگن اور ملک پاکستان سے ان کی بے مثال محبت قطعی الہام ہے۔

گلوکار و اداکار نے لکھا کہ میں اس وقت سے پوری طرح حیرت زدہ ہوں کہ جب انہوں نے خواہشمند نوجوان کرکٹرز کو مدد فراہم کرنے میں سرمایہ کاری کی تھی اور اُن کا یہ کام میری نظر میں بہت انمول ہے۔

فرحان سعید نے وسیم اکرم کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بطور کرکٹر، کمنٹیٹر، کوچ اور اُن کے متعدد باصلاحیت کام کو دیکھا جائے تو وسیم اکرم ہم سب کے لیے ایک مثالی رول ماڈل ہیں-

گلوکار نے وسیم اکرم کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ وسیم بھائی آپ ہمیشہ ہمیں اسی طرح متاثر کرتے رہیں بلاشبہ آپ دنیا میں پاکستان کے بہترین سفیر ہیں۔

انہوں نے آخر میں LivingLegends #PakistaniHeroes# بھی لکھا-

واضح رہے کہ اس سے قبل فرحان سعید نے ملک کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا تھا جن میں اداکار قوی خان، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین ، اداکارہ بُشریٰ انصاری اور معروف کامیڈین عمر شریف ،سکواش پلئیر جہانگیر خان اور قومی کرکٹر جاوید میاںداد اور معروف مذہبی سکالر و عالم دین مولانا طارق جمیل شامل تھے۔

فرحان سعید کا پاکستانی لیجنڈز کو خراج تحسین

فرحان سعید کا کھیل کی دنیا کے لیجنڈز کو خراج تحسین

مولانا صاحب کا خطبہ سن کر عبارت فصاحت کی شان معلوم ہوئی اور تبلیغ کے صحیح معنی کا احساس ہوا فرحان سعید کا مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین

خوش قسمت ہوں کہ بشری آپا کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا فرحان سعید کا بشری انصاری کو خراج تحسین

Shares: