اداکار و گلوکار فرحا ن سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی کے حوالے سے خبریں کافی چلتی رہیں لیکن دونوں نے اس معاملے پرآج تک ایک بھی لفظ نہ کہا ،لیکن ایسا ضرور ہوا کہ دونوں ایک ساتھ بھی نظر نہیں آئے اگر کسی تقریب میں دونوں آئے بھی تو الگ الگ آئے اور ایکدوسرے بات بھی نہ کی اور اسی چیز کو دیکھتے ہوئے اس تاثر نے زور پکڑا کے دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔رپورٹس کے مطابق عروہ اور فرحان کے درمیان تعلقات خاصے خراب ہو چکے ہیں عروہ اور فرحان کی جب سے علیحدگی کی خبریں عام ہوئی ہیں دونوں نے انٹرویوز بھی کم ہی دئیے ہیں۔حال ہی میں فرحان سعید نے ایک انٹرویو دیا اس میں ان سے ایک ہوا سوال اور وہ سوال تھا ان کی اور عروہ کی علیحدگی کی خبروں کے متعلق ۔ فرحان بولے ہم ٹھیک
ہیں اور عروہ اورمیں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی زندگی کوپبلک نہیں کریں گے۔ عوام کے پاس ہرچیز کے بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہے اور ان کے کچھ تبصرے تکلیف دہ ہوسکتے ہیں۔ ہم اپنی نجی زندگی کو اپنے تک رکھنا چاہتے ہیں۔فرحان سعید کی اس بات کے بعد اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ شاید ان دونوں کے درمیان تعلقات اتنے خراب نہیں ہیں جتنا خبروں میں بتایا جا تارہا ہے۔یاد رہے کہ کہا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات کی خرابی کی وجہ ٹی وی کی ایک اداکارہ ہیں لیکن ابھی تک ایسے شواہد سامنے نہیں آئے کہ کہا جائے کہ یہ خاتون اس تعلق کی خرابی کی وجہ ہیں۔