مزید دیکھیں

مقبول

اہل غزہ پر بربریت ڈھانے والے درندے جدید دور کے نمرود ہیں۔ سیف اللہ قصوری

پاکستانی قوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔حافظ...

اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار

کراچی: پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ...

وزیراعظم کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں اضافے کا خیرمقدم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے جولائی...

کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی مشق،آرمی چیف مہمان خاص

کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ہوئے...

فرحان سعید نے عروہ حسین کے بارے میں ایسا کیا کہہ دیا کہ مداح ہو گئے حیران

اداکار فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی کی خبریں ایک عرصہ تک گردش کرتی رہی ہیں. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہ بھی نہیں رہے اور نہ ہی وہ تقریبات میں ایک دوسرے کے ساتھ جاتے ہیں. دونوں کا رشتہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے یا نہیں اس کا اعلان دونوں طرف سے نہیں ہوا . تاہم اب دونوں کی فلم ٹچ بٹن ریلیز ہونے جا رہی ہے . فلم 25 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور اس حوالے سے پوری ٹیم بھرپور پرموشنز کررہی ہے. فرحان سعید نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ عروہ حسین نے بطور پرڈیوسر لاجواب کام کیا ہے . بطور پرڈیوسر کام کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا لیکن عروہ نے تن تنہا تمام کام دیکھے. میں اس فلم میں اداکاری کررہا تھا لہذامیں اس فلم میں اپنے

کردار پر زیادہ توجہ دیتا تھا اور وقت پہ سوتا جاگتا تھا لیکن عروہ تمام رات بھی جاگنا پڑتا تو جاگتی اور پروڈکشن کے کام دیکھتی. عروہ نے جس طرح‌سے کام کیا ہے اس کی کیا تعریف کروں. انہوں نے فلم کا چھوٹے سے چھوٹا کام بھی خود کیا اور مجھے فخر ہے کہ ہماری پرڈیوسر نے نہایت محنت کے ساتھ پراجیکٹ کیا ہے. مجھے بہت امید ہے کہ ہم سب کی محنت رنگ لائیگی اور شائقین اس فلم کو ضرور پسند کریں گے.