جواد احمد نے صحافی صدف نعیم کی شہادت کے بعد ان کے گھر نہ جانے پر صحافی بردار سے معذرت کر لی

0
73

برابری پارٹی کے چئیر مین جواد احمد نے صحافی برادری سے معذرت کر لی ہے انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ لاہور کی صحافی صدف نعیم کی شہادت کا مجھے بہت افسوس ہے اور اس سے بھی زیادہ افسوس ہے کہ میں ان کے گھر تعزیت کرنے نہیں جا سکا جو کہ میری غلطی ہے میں اسے تسلیم کرتے ہوئے پوری صحافی برادری سے معذرت کرتا ہوں. جواد احمد نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مجھ سمیت شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر پی ٹی آئی کے سیاستدانوں کو ان کے گھر ضرور جانا چاہیے تھے. ہم قدر کرتے ہیں صحافیوں کی لیکن ہمارے ہاں بد قسمتی سے یہ دیکھا جاتا ہے کہ کون کتنا بڑا صحافی ہے اس حساب سے ٹریٹ کیا جاتاہے. اگر کوئی بڑا صحافی انتقال کر جائے تو اس کے گھر تو سب جاتے ہیں

لیکن وعام صحافی کے گھر کوئی نہیں جاتا جو کہ بہت ہی غلط ہے اور صدف نعیم کے معاملے میں جو مثال سیٹ ہوئی ہے وہ نہایت ہی افسوسناک ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا . انہوں نے تمام زندگی صحافت کی خدمت کی لہذا ان کے گھر والوں کے دکھ درد میں کھڑے ہونا ہم سب کی ذمہ داری تھی اور ہے. یاد رہے کہ چینل فائیو کی رپورٹر صدف نعیم لانگ مارچ کی کوریج کرتے ہوئے چند روز قبل شہید ہو گئیں تھیں.

Leave a reply