فرید رحمان کی ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفٰی تنویر سے جی ایٹ میں تفصیلی ملاقات

صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن فرید رحمان کی ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفٰی تنویر سے 15 آفس جی ایٹ میں تفصیلی ملاقات ملاقات میں ایس ایس پی آپریشن سید مصطفٰی تنویر نے صدر فرید رحمان کو اسلام آباد میں سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلا آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ اسلام آباد کے سیکیورٹی نظام کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں جس میں ایگل اسکواڈ اور ٹورسٹ پولیس کی تعیناتی اور ریسکیو 1122 سروس شروع کرنا بھی شامل ہے۔
240 افراد پر مشتمل ٹورسٹ پولیس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو کہ فیصل مسجد اور مری روڈ پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور مزید اس کو بڑھا دیا جائے گا۔اس کے علاوہ ایگل اسکواڈ جو 200 موٹر سائیکل پر مشتمل ہو گا جو ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کے فرائض سرانجام دے گا۔اس کے علاوہ دارالحکومت میں اسمارٹ کار وجی لیلنس سسٹم بھی متعارف کرایا جارہا ہے جس کے لئے تمام متعلقہ ڈیٹا پر مشتمل جدید آلات سے لیس 25 سمارٹ کاروں پر مشتمل ہو گا۔ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ اسلام آباد میں مصالحتی کمیٹیوں کے قیام اور ان کمیٹیوں کو بلکل غیر جانبدار بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام الناس کی زمینوں پر کیا گیا قبضہ کے حوالے سے قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہیں اور مزید کی جائیں گی۔صدر فرید رحمان نے ایس ایس پی آپریشنز سید مصطفٰی تنویر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر صدر فرید رحمان کے ہمراہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل انصاف ٹریڈرز ونگ راشد احمد خان بھی موجود تھے۔

Comments are closed.