سینئر اداکارہ فریدہ جلال جنہوں نے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ بہت ساری فلموں میںکام کیا اور ان کی ماں کا کردار ادا کیا، فریدہ جلال نے اپنے ایک انٹرویو میںکہا ہے کہ میںنے شاہ رخ خان کو بہت عاجز انسان پایا ہے. وہ ہمدرد ہے ، سیٹ پر بہت زیادہ شرارتیں کرتا ہے ، بہت تنگ کرتا ہے لیکن اس نے کبھی بھی کسی کے ساتھ بد تمیزی نہیں کی ، وہ یہ جانتا ہے کہ عورتوں کی عزت کیا ہوتی ہے ، کیسے ان کے ساتھ پیش آنا چاہیے ، وہ ہمارے ساتھ مذاق ضرور کرتا ہے لیکن کبھی بھی اپنی حدود کراس نہیں کیں. انہوں نے ایک واقعہ کا زکر کچھ یوں کیا.
انہوں نے کہا کہ ہم سب ڈپلیکیٹ فلم کی شوٹنگ کے لئے ماریشس کے لئے جا رہے تھے ، میرے ساتھ میری والدہ بھی جا رہیں تھیں ائیر پورٹ پر ہم دونوں اپنے سامان والی ٹرالی کو کھینچ رہے تھے ، شاہ رخ خان نے جیسے ہی یہ دیکھا تو” اس نے کہا کہ آپ دونوں آرام آرام سے آئیں میں آپ کا سامان لیکر آرہا ہوں”، انہوں نے کہا کہ بالی وڈکا بادشاہ ہو کر وہ اس قدر عاجز ہے میں کیا بتائوں . اللہ نے اسکو اگر عزت سے نوازا ہے تو بے جا نہیں ہے.