میرے خلاف کوئی بات کریگا تو میں اسی لہجے میں اسکو جواب دوں گی نادیہ حسین

میرے ان باکس میں ایک میسج آیا کہ میں‌آپ سے نفرت کرتا ہوں
0
36
nadia hussain

ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک پوڈ‌کاسٹ میں شرکت کی ، اس میں انہوں نے سوشل میڈیا کے استعمال اور سوشل میڈیا پر موجود لوگوں کے رویوں کے بارے میں بات کی . انہوں نے کہا کہ میری پوسٹوں پر اگر آکر کوئی بدتمیزی کرے تو میں اسکو معاف نہیں کرتی بلکہ اسکو اسی کے لہجے میں جواب دیتی ہوں. انہوں نے کہا کہ جو بدتمیزی کرے اسکو معافی دینے کا مطلب ہے کہ وہ دوبارہ بھی اسی لہجے میں بات کرے گا. ضروری ہے کہ جو جیسا بولے اسکو ٹھیک ٹھاک انداز میں جواب دیا جائے. انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ میرے بچوں کو گالیاں دے رہے ہوتے ہیں تو میں‌تو ایسے لوگ کو معاف نہیں کرتی.

”میرے ان باکس میں ایک میسج آیا کہ میں‌آپ سے نفرت کرتا ہوں”. انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس ٹیکنالوجی تو آگئی ہے لیکن ان کو اسکے استعمال کی بالکل بھی تمیز نہیں آئی. نہ ہی انہوں نے سیکھا ہے کہ کسی سے بات کیسے کرنی ہے. انہوں نے کہا کہ جہاں آپ کو لگتا کہ آپ ٹھیک ہیں وہاں آپ کو بولنا چاہیے، یہ دنیا معاف کرنے والی نہیں ہے، آپ کو پلٹ کر جواب دینا آنا چاہیے، اگر کوئی آپ سے بدتمیزی کرتا ہے تو اسے فوراً تھپڑ مار دینا چاہیے۔

دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان

Leave a reply