
تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسے اغوا کا نام دیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق انہیں قانون نافذ کرنے والے اداوں نے گرفتار کیا ہے اور تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب فرخ حبیب کو بھی اغوا کر لیا گیا ہے۔ ان کا جرم صرف یہ ہے کہ انہوں نے چیئرمین عمران خان کی حمایت ترک کرنے سے انکار کر دیا۔ وہ اس فسطائیت کے خلاف ڈٹ کے کھڑے ہیں۔ سپریم کورٹ، اعلیٰ عدالتیں اس لاقانونیت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
صدر پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب فرخ حبیب کو بھی اغوا کر لیا گیا ہے۔ ان کا جرم صرف یہ ہے کہ انہوں نے چیئرمین عمران خان کی حمایت ترک کرنے سے انکار کر دیا۔ وہ اس فسطائیت کے خلاف ڈٹ کے کھڑے ہیں۔ سپریم کورٹ، اعلیٰ عدالتیں اس لاقانونیت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ pic.twitter.com/WPrq9oYmeh
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) September 27, 2023
تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن نے گزشتہ 20 مارچ کو صبح 10 بجے طلب کیا تھا لیکن بار بار بلانے پر بھی
وہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔
جبکہ یہ بھی یاد رہے کہ واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں تھئ
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے تحریک انصاف کی ریلی کے دوران پولیس پر تشدد، اقدام قتل، جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماء کی ضمانت کی درخواستیں خارج کیں تھی