وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپوزیشن جماعتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا-
باغی ٹی وی : نجی ٹی وی سے گفتگو میں فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ حکومت نے ترقی کے نام پر وفاق سے اربوں روپے وصول کرنے کے باوجود صوبے کی ترقی کیلئے کوئی کام نہیں کیا ،مسلم لیگ ن کا کرپٹ بیانیہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ،وزیراعظم عمران خان کی ایماندارانہ قیادت میں حکومت آہستہ آہستہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہی ہے, حکومت ملک سے بدعنوانی، غربت، بے روزگاری کے خاتمے، غریب لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور اصلاحات کیلئے لڑتی رہے گی۔
فرخ حبیب نے کہا کہ نے اپنے ادوار کے دوران عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا، خود غرض اپوزیشن صرف لوٹی ہوئی دولت اور اپنے ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کی کوشش کر رہی ہے، اپوزیشن کو یہ سمجھنا چاہیے کہ مستقبل میں عوام کی حمایت حاصل کرنے کیلئے ان کے یہ تاخیری حربے کام نہیں کریں گے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ حکومت نے ترقی کے نام پر وفاق سے اربوں روپے وصول کرنے کے باوجود صوبے کی ترقی کیلئے کوئی کام نہیں کیا تاہم وفاقی حکومت صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں سندھ میں مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی گزشتہ 13 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے تاہم اس نے بیڈگورننس، کرپشن اور ناانصافی کا مظاہرہ کر کے صوبے کے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن کیا ہوا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے ملک کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے۔