پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و سندھ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور پی ٹی آئی کی جانب سے دائر پٹیشن میں سرخروہو گئیں،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے فریال تالپور کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن کو مسترد کردیا
الیکشن کمیشن کے فیصلے پر فریال تالپور کا کہنا تھا کہ یہ جیت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی ہے، جیالوں کی دعاوَں کا ثمر ہے عوام کو ان کے حقیقی نمائندوں سے محروم کرنے کی سازش ناکام ہوئی جھوٹے مقدمات، جیلوں اور منفی پروپیگنڈہ کے آگے کبھی پہلے تائب ہوئے نہ آئندہ ہونگے عوام کی خدمت کرنا ہمارا نصب العین ہے، قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پرچم ہر حال میں بلند رکھیں گے
الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نااہلی کیس کا 15 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا،تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ درخوست گزار نے موقف اپنایا کہ اسپیکر نااہلی ریفرنس میں 30 دن میں فیصلہ کرنے میں ناکام رہے دارخوست گزار نے اسپیکر کے خط کا حوالہ دیا کہ نااہلی کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے درخوست 22جون2019 میں مالی سال 2017 کے گوشواروں کی بنیاد پر دائر کی گئی فریال تالپور نے جائیداد 30جون 2018 اور 2019 میں گوشواروں میں ظاہر کی فریال تالپور کی جانب سے مبینہ جائیدادوں کو چھپانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا منتخب رکن کے خلاف نااہلی کی کارروائی،الزام کو ٹھوس مواد سے لیس ہونا چاہیے فریال تالپور نااہلی دارخوست میں ٹھوس شواہد کی کمی ہے،کمیشن مطمئن ہے کہ فریال تالپور کے خلاف آرٹیکل 62ون ایف کا مقدمہ نہیں بناسکے،فریال تالپور کے خلاف نااہلی دارخوست خارج کی جاتی ہے،
الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی .فیصلہ ڈپٹی ڈائریکٹر لا نے پڑھ کر سنایا ،الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ جوابدہ فریال تالپور نے اپنے اثاثے ظاہر کیے، نااہلی کے لیے مواد اور ٹھوس ثبوت دینا ہوتا ہے درخواست گزار نااہلی کا کیس بنانے میں ناکام رہے
الیکشن کمیشن نے 27 اکتوبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ،پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے الیکشن کمیشن میں دائر کی تھی
نااہلی کی درخؤاست کے خلاف فریال تالپور نے بھی درخؤاست دائر کر رکھی تھی، سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کھول دیا دونوں ایم پی ایز کی عدم پیروی پر خود الیکشن کمیشن بھی پہلے درخواست خارج کر چکا تھا، آٹھ فروری کو دوبارہ درخواست آنے پر الیکشن کمیشن نے کیس دوبارہ کھول دیا الیکشن کمیشن کو آٹھ فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر کارروائی سے روکا جائے آصف زرداری کی بہن ہوں، سیایسی مخالفین بے بنیاد کیسز میں پھنسا رہے ہیں،دونوں ایم پی ایز نے پہلے میری نااہلی کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست دی تھی،دونوں ایم پی ایز کی درخواست اسپیکر سندھ اسمبلی نے مسترد کر دی تھی ،الیکشن کمیشن اسپیکر سندھ اسمبلی کے فیصلے کیخلاف درخواست سننے کا اختیار نہیں رکھتا
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ