سُپر ماڈل فریال مخدوم کے حال ہی میں ہونے والے روایتی دیسی انداز میں برائیڈل فوٹو شوٹ کی خوبصورت اور دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں ماڈل انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں-۔
باغی ٹی وی : دلہنوں کے ملبوسات اور زیورات کی وجہ سے شہرت رکھنے والی معروف فیشن ڈیزائنر حور قاسم کی جانب سے حال ہی میں برائیڈل شوٹ سامنے آیا ہے- جس میں عالمی شہرت یافتہ معروف باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے ماڈل کے فرائض انجام دیئے ہیں-
حور قاسم کی جانب سے دلہن کے ملبوسات میں زیب تن فریال مخدوم کے اس شوٹ کو ’روایت‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں فریال مخدوم نے بھاری بھرکم جیولری اور دلہن کا ڈریس زیب تن کر رکھا ہے فریال مخدوم کے دیسی لُک کو مداح خوب پسند کررہے ہیں۔
https://www.instagram.com/tv/CDXFH5Zp7d5/?igshid=nalf2i6hrp6n
فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر: