فریال تالپور کو ہم یہ چیز نہیں دے سکتے، جیل حکام نے کیا انکار

0
41

سابق صدرآصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو اے سی نہیں دے سکتے، جیل حکام نے انکار کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ کو جیل میں سہولیات دینے کے حوالہ سے اڈیالہ جیل حکام نے رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور کو اے سی نہیں دے سکتے.

فریال تالپور نے جیل میں سہولیات کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس ہر عدالت نے جیل حکام سے جواب طلب کیا تھا، آج جیل حکام نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی اور فریال تالپور کو اے سی دینے سے انکار کر دیا، جیل حکام نے فریال تالپور کے آئی پیڈ دینے سے بھی انکار کر دیا

واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کیا ہے، نیب نے فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا تھا ، جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت نے انہیں جیل بھجوا دیا، اب فریال تالپور اڈیالہ جیل میں قید ہیں،

یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری  ریمانڈ پر  ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔

Leave a reply