فریال تالپورسے پیپلز پارٹی کی خاتون امیدوار کملا بھیل کی ملاقات

0
39
faryalppp

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے تھرپارکر ضلع کونسل کے وائس چیئرپرسن کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی کی خاتون امیدوار کملا بھیل کی ملاقات ہوئی ہے،

اس موقع پر ضلع کونسل تھرپارکر کے چیئرمین کے عہدے کے لیے پی پی پی امیدوار ڈاکٹر غلام حیدر سمیجو اور پی پی پی منارٹی ونگ کے جنرل سیکریٹری پونجو مل بھیل ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ،زرداری ہاوَس میں ملاقات کے دوران کملا بھیل نے انہیں اہم عہدے کے لیے نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا ،وائیس چیئرپرسن برائے ضلع کونسل تھرپارکر پی پی پی امیدوار کملا بھیل نے فریال تالپور کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،اس موقع پر کملا بھیل نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی شکرگذار ہوں، جنہوں عوام کی خدمت کے لیے بڑی ذمہ داری دی ہے

کملا بھیل کا کہنا تھا کہ فریال تالپور میری محسن ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ہر مرحلے پر میری رہنمائی اور حمایت کی ہے ،فریال تالپور کا کہنا تھاکہ یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن تھا کہ خواتین کو ہر شعبے میں آگے لایا جائے خصوصاً جمہوری اداروں میں قائدانہ رول ہو ،کملا بھیل کو ڈسٹرکٹ کاوَنسل میں اہم ترین ذمہ داری ملنے سے تھرپارکر کی خواتین کے حوصلے بڑھیں گے، مسائل بھتر انداز میں حل ہوں گے

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

Leave a reply