فریال تالپور سے ملاقات کے لئے کتنے جیالے اڈیالہ پہنچے؟ جیل حکام بھی حیران رہ گئے

0
57
adayala jail

سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور سے آج جیل میں ملاقات کا دن ہے ، تا حال ملاقات کے لئے کوئی نہ آیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار فریال تالپور سے آج جیل میں ملاقات کا دن ہے، جیل حکام نے ہفتہ کو ملاقات کا دن مقرر کر رکھا ہے، جیل انتظامیہ کیجانب سے ملاقات کے لیےصبح 9سےشام4 بجےتک وقت مقررکیا گیا ہے ، لیکن تاحال فریال تالپور سے ملاقات کے لئے ایک بھی جیالا جیل نہ پہنچا

صبح صبح آصف زرداری کوجیل سے خوشخبری مل گئی، پی پی والے ہوئے خوش

جیل حکام کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہرمعمول کے مطابق سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، جیل حکام کو توقع کی تھی کہ فریال تالپور سے ملاقات کے لئے پی پی کے رہنما و کارکنان آئیں گے لیکن 12 دن کے بارہ بجے تک ملاقات کے لئے ایک بھی جیالا اڈیالہ نہ پہنچ سکا .

 

زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بناکرڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

Leave a reply