فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ بتا دیا گیا

0
58

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے سماعت کی، فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ الیکشن سےمتعلق درخواستوں کوالیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیاجاتا ہے ،تین درخواستوں میں درج ہی نہیں کہ وہ کس قانون کے تحت دائر کی گئیں ،الیکشن کمیشن کے پاس کسی رکن کے خلاف انکوائری کا اختیار ہے،الیکشن کمیشن کسی ممبر کو نااہل قرار نہیں دے سکتا

الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی رکن کو نااہل قرار دے سکتا ہے ،وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ میں  نے الیکشن سے قبل فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کی درخواست آر او کے پاس جمع کرائی ،کیس کو سوا دو سال گزر چکے ہیں،آراو نے کیسے کہہ دیا کہ میں نے فیصل واوڈا کا پاسپورٹ دیکھ لیا اوروہ پاکستانی شہری ہیں،فیصل واوڈا پیدائشی امریکا کا شہری ہے،امریکی قونصل خانے سے فیصل واوڈا کی دہری شہریت کی تفصیلات مانگی،امریکا قونصل خانے نے ہمیں جواب دیا کہ وہ کسی فرد کو جواب نہیں دیتے فیصل وواڈا نے الیکشن کے وقت بیان حلفی میں غلط بیانی کی، فیصل واوڈا بس یہ بتادیں کہ جب آراوکے سامنے آئے تھے تب وہ دہری شہریت رکھتے تھے کہ نہیں ،سندھ ہائیکورٹ میں تو الیکشن کمیشن کا وکیل فیصل واوڈا کی وکالت کررہا تھا ،اب الیکشن کمیشن فیصلہ دے، میں مزید پیسے ضائع نہیں کر سکتا،فیصل واوڈا کھرب پتی ہیں ، دنیا بھر میں جائیدادیں ہیں،فیصلے کیسے ہوں گے، اس کی مدت مکمل ہو جائے گی،

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم درخوست گزار کے دستاویزات کا جائزہ لیں گے،کیس کا قابل سماعت ہونا ، میرٹ کا معاملہ ہے، ان کا جائزہ لیں گے،جواب دہ بھی اگلی سماعت پر کیس پر اپنے دلائل دیں گے ، آئندہ سماعت پر درخواست سے متعلق فیصلہ سنائیں گے،فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی گئی

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واڈا نے نااہلی کیس میں تحریری جواب جمع کروا دیا،جواب میں کہا گیا کہ درخواست گزار کو اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرنا چاہیے تھا درخواست گزار نے الیکشن ٹریبیونل کے سامنے کوئی پٹشن جمع نہیں کرائی،درخواست گزار کوالیکشن ٹریبیونل میں درخواست جمع کرانی چاہیے تھی درخواست گزار نے فیصل واوَڈا کے خلاف الزامات کا کوئی ثبوت نہیں لگایا ،شکایات کے مندرجات غلط فہمی پر مبنی ہیں اور ہم ان سے انکار کرتے ہیں ،فیصل واوَڈا کے خلاف درخواستوں کو مسترد کیا جائے،

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

نااہلی کیس، فیصل واوڈا کو عدالت نے دی مہلت

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ ایم این اے صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

Leave a reply