مزید دیکھیں

مقبول

فیصلے سے مایوسی ہوئی،عدلیہ عدلیہ کے احتساب میں ناکام ہوگئی، ارشاد بھٹی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کو سپریم کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیئے جانے پر سینئر صحافیوں کی جانب سے تبصرے جاری ہیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ میری عدالت کا فیصلہ،مجھے قبول ،مگر فیصلے سے مایوسی ہوئی،عدلیہ عدلیہ کے احتساب میں ناکام ہوگئی۔۔

https://twitter.com/IrshadBhatti336/status/1273939246261374977

قبل ازیں ایک اور ٹویٹ میں ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ چونکہ جسٹس فائزاہلیہ بیان کےبعد بھی ابھی منی ٹریل معاملہ حل نہیں ہوا،ابھی یہ طےہونا باقی کہ بیان سچا یاجھوٹا،ابھی بیگم صاحبہ کی دی گئی دستاویزات،ثبوت پرکھناباقی،لہذا ریفرنس کو عدلیہ،حکومت لڑائی،سازش ثابت کرنےمیں لگےتمام خواتین و حضرات سے یہی گذارش آپ لگے رہو،ابھی مشن مکمل نہیں ہوا

ایک اور ٹویٹ میں ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ آج ایک جج صاحب کا نہیں سپریم کورٹ کی ساکھ کا معاملہ ہے،آج اُن کے احتساب کا معاملہ ہے جو دوسروں کا احتساب کرتے ہیں،آج عدلیہ کی عزت عدلیہ کے ہاتھوں میں ہے۔۔
اور ہاں جسٹس فائز عیسٰی خوش نصیب ہیں کہ ایک جج کا فیصلہ جج صاحبان کر رہے ہیں،اس سے زیادہ فئیر ٹرائل اور کیا ہو سکتا ہے۔۔

واضح رہے کہ  سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست منظور کرلی،سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایف بی آر جسٹس قاضی عیسیٰ کی اہلیہ کو پراپرٹی سے متعلق 7 روز میں نوٹسز جاری کرے،ایف بی آر کے نوٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سرکاری رہائشگاہ بھجوائے جائیں،ہر پراپرٹی کا الگ سے نوٹس کیا جائے،ایف بی آر کے نوٹس میں جج کی اہلیہ اور بچے فریق ہوں گے،ایف بی آر حکام معاملے پر التوا بھی نہ دیں،انکم ٹیکس 7 روز میں اس کا فیصلہ کرے.

قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ان لینڈ ریونیو کا کمشنر تمام فریقین کو سنے گا،انکم ٹیکس کمشنر قانون کے مطابق فیصلہ کرے،ایف بی آر 7 دن میں سپریم جوڈیشل کونسل کو رپورٹ جمع کرائے،چیئرمین ایف بی آر تمام تر معلومات سپریم جوڈیشل کونسل کو فراہم کرے گا،فیصلہ فل کورٹ بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے سنایا

فروغ نسیم عمران خان کو بھی وہاں تک پہنچائیگا جہاں جنرل مشرف اور الطاف حسین کو پہنچایا،سلیم صافی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan