فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کی اہم باتیں

باغی ٹی وی :پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ کا اعلان کردیا ہے . جس فیصلے کو کافی زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے. پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اس پر اپنا رد عمل میڈیا پر دیتے ہوئے کہا دورئہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلیے قومی اسکواڈ کی سلیکشن کو میں میرٹ کا اتنا خیال نہیں رکھا گیا. جتنی ضرورت تھی،
محمد عامر نے پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا سلیکشن کمیٹی کا بھی سینئرز کے ساتھ رویہ کافی اچھا نہین ہے ،کسی کھلاڑی کا ٹیم میں ان ہونا یا باہر ہونا کھیل کا حصہ ہے لیکن سینئرز کو باہر کرتےہوئے ان کو اعتماد میں لینا ضروی ہے . ایسے ہی حارث سہیل اور یاسر شاہ کے ساتھ کیا گیا . پی ایس ایل کا دوبارہ شروع ہونا اچھی بات ہے لیکن بائیوسکیور ببل محفوظ بنایا جائے ، اس سلسلے میں بیرونی مداخلت بند ہونی چاہیے.

محمد عامر نے کہاکہ میں ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر قائم ہوں اور دوبارہ سبز شرٹ پہننے کا باب ختم ہوچکا، میرا مصباح الحق اور وقار یونس سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں، وہ میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں،دونوں سے بہت کچھ سیکھا ہے، پرفارمنس کی وجہ سے ڈراپ کیا جاتا تو اف تک نہ کرتا لیکن میری ذات کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا .

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایک کھلاڑی کچھ دیر کے لیے وکٹ نیہیں لے رہا تواس کو باہر کردینا غیر مناسب ہے . دیکھ لیں بھارت نے ایسا نہیں کیا ہے جیسے جی بمراکی مثال ہے ان کو آخر کار ٹیم میں شامل کیا گیا .
ی

انضمام الحق سلیکشن کمیٹی پر کیوں برس پڑے ، پی سی بی کے ذمہ داران کو کھری کھری سنا دی

Shares: