ہم کسی پر احسان نہیں کررہے، یہ محنت کشوں کا حق ہے، وزیراعظم

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محنت کش طبقے میں گھراورفلیٹس الاٹ کرنے کی تقریب ہوئی

منصوبے کے پہلے مرحلے میں 1008 فلیٹس اور 500 گھرشامل ہیں، فلیٹس مالکانہ حقوق پرمحنت کش طبقے کوالاٹ کیے جا رہے ہیں الاٹیزمیں غریب محنت کش،مزدوروں کی بیوائیں اورخصوصی افراد شامل ہیں

وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی، وزیراعظم نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا، وزیراعظم عمران خان نے تعمیرشدہ فلیٹس کا جائزہ کیا، معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیراعظم کو بریفنگ دی اور کہا کہ مزدور طبقہ خون پسینہ سے ملکی معیشت چلاتے ہیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام غریب کےلیے بہترین اقدا م ہے،

وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام بہترین منصوبہ ہے ذلفی بخاری اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں،نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت تعمیر شدہ فلیٹس اور گھر شامل ہیں ،25سال پرانے منصوبے کا خواب حقیقت ہوگیاہے،ملک میں کبھی مزدور طبقے کیلئے نہیں سوچا گیا،آپ نے 25سال پرانا پروجیکٹ تیارکردیا ہے،ہم نے پیچھے رہ جانے والے طبقے کو اوپر لانا ہے،ہم کسی پر احسان نہیں کررہے، یہ محنت کشوں کا حق ہے، محنت کش کرائے کے مکان میں رہتے تھے،اب کرایہ قسطوں میں جائے گا اور مکان ان کی ملکیت ہوجائے گا، شہروں میں مزدور سرکاری ملازمین کیلیے بھی گھر بنانا نا ممکن ہوتا ہے، گورنمنٹ کے کلاس 6 کے ملازمین بھی شہروں میں گھر نہیں بناسکتے،منصوبے میں بینک شامل نہ ہوتے تو ہم یہ کام نہیں کر سکتے تھے،متعلقہ قانون کوعدالت سے کلیئر ہونے میں دو سال لگے، متعلقہ قانون کےعدالت میں زیر التوا ہونے کے سبب اس کام میں تاخیر ہوئی ،

چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان

آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، تشہیری مہم پر کتنے کروڑ خرچ کیے گئے؟

قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت1000 سےزائد فلیٹس اور500 مکانات تیار کئے گئے ہیں، محنت کشوں کوپہلی بارمورٹگیج کی بنیاد پراپنی ذاتی چھت دی جارہی ہے ‏5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والوں کوفلیٹس اورگھروں کےمالکانہ حقوق دیے گئے ہیں،ورکرز کلاس کیلئے قیمت کی معمولی قسط اورآسان شرائط کوبھی یقینی بنایا گیا ہے، سابقہ ادوار میں حکومتی عدم دلچسپی سےمنصوبہ تاخیر کا شکار ہوا،ورکرزویلفیئرفنڈ‏فنڈز کی عدم فراہمی پر کانٹریکٹر نے منصوبہ ادھورا چھوڑ دیا تھا،

Leave a reply