نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، تشہیری مہم پر کتنے کروڑ خرچ کیے گئے؟

0
34

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، تشہیری مہم پر کتنے کروڑ خرچ کیے گئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا تھا اس ضمن میں نیا ہاؤسنگ سکیم لانچ کی گئی، سکیم کے تحت ڈیڑھ سال میں ابھی تک ایک گھر نہ بن سکا البتہ حکومت نے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کی تشہیر پر 11کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد خرچ کر دیئے گئے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے حوالہ سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں، جس کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پراجیکٹ کے لئے 20 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ درخواست گزاروں سے 50 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد بھی وصول کئے گئے ہیں۔

سید حسنین طارق کے سوال کے تحریری جواب میں کابینہ ڈویژن کی طرف سے آگاہ کیا گیا ہے کہ نادرا کی جانب سے پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے لیے اشتہارات کی مد میں رقم خرچ کی گئی۔ مجموعی طور پر 11 کروڑ59 لاکھ 35 ہزار 572 روپے خرچ کیے گئے اخبارات اور الیکٹرانک سہولت کے تحت نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے فیز ون میں 77 لاکھ 38 ہزار 738 روپے خرچ کیے گئے جبکہ 3 کروڑ 15 لاکھ 93 ہزار 486 روپے فیز ٹو میں پرنٹ میڈیا میں تشہیر کے لیے خرچ کیے گئے۔

نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کی ٹی وی اور ریڈیو میں تشہیر کے لیے 7کروڑ 66 لاکھ 3 ہزار 348 روپے خرچ کیے گئے۔

شاہدہ اختر علی کے سوال کے تحریری جواب میں یہ بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ پروگرام کے تحت متفرق چارجز کے طور پر 250 روپے فی درخواست گزار بھی وصول کیے جا رہے ہیں

295 دنوں کے دوران 20 لاکھ 3 ہزار 940 درخواست گزاروں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ رہائشی منصوبوں کا آغاز ہوتے ہی تمام جائز رجسٹرڈ درخواست گزاروں کو کم لاگتی گھروں کی الاٹمنٹ کے لیے قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔ اس طرح 20 لاکھ تین ہزار 940 رجسٹرڈ درخواست گزاروں سے عمل کاری و متفرق چارجز کے طور پر 50 کروڑ 9 لاکھ 85 ہزار روپے وصول کئے گئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15جنوری2020تھی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران تعمیرات کے شعبے کے فروغ پرگفتگو کی گئی،نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام اورمنصوبے میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،

چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان

آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ

چیئرمین نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے تعمیرات کےشعبے اوردیگرمعاملات پربریفنگ دی گئی،بریفنگ میں کہا گیا کہ تعمیراتی مرحلے پرلاگوکیے جانے والے سیلز ٹیکس کوختم کر دیا جائے گا،پنجاب،خیبرپختونخواا وربلوچستان میں فیصلے کے اطلاق کی منظوری دی جا رہی ہے،تعمیر شدہ گھر کی فروخت کے مرحلے پر فکس ٹیکس پر اتفاق ہو چکا ہے،نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت بننے والے گھر ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیئے جائیں گے،کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی شرح کم کرنے کے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں،

 

Leave a reply