فاسٹ باؤلر حارث رؤف انگلینڈ کب روانہ ہوں گے؟ پی سی بی نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ کوویڈ19 کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ڈربی میں موجود قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔
محمد عامر 24 جولائی کو لاہور سے ڈربی روانہ ہوئے تھے۔ برطانوی حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق آئسولیشن میں پانچ روزگزارنے کے ساتھ ساتھ ان کے کوویڈ19 کے 2 ٹیسٹ منفی آنا ضروری تھے۔
دوسری طرف پی سی بی تصدیق کرتا ہے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا بدھ کو لیا گیا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آیاہے۔ گذشتہ تین روز میں 2 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے پرفاسٹ باؤلر حارث رؤف انگلینڈ کے لیے سفر کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔
Update on Mohammad Amir and Haris Raufhttps://t.co/Ex1QOOPI53 pic.twitter.com/TD6DbONJFc
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 30, 2020
حارث رؤف رواں ہفتے کے آخر میں انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات مقررہ وقت پر جاری کردی جائیں گی۔