امریکی شہر کینساس میں فتح پریڈ کے موقع پرچلی گولیاں،ایک ہلاک،21 زخمی

firing

امریکی ریاست میسوری کے شہر کینساس میں سپر باؤل فتح پریڈ کے اختتام پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 21 زخمی ہونے والے افراد میں زیادہ تر کی حالت خطرے میں ہے زخمیوں میں نو بچے بھی شامل ہیں،فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب فتح پریڈ جاری تھی،فائرنگ کینساس سٹی کے مرکز میں واقع ریلوے سٹیشن کے قریب کی گئی جہاں ہزاروں شائقین سپر باؤل فتح کے جشن میں نکالی گئی پریڈ دیکھنے کے لیے جمع تھے، جس وقت گولیاں چلائی گئیں اس وقت کینساس سٹی چیفس کے کھلاڑی بھی اسٹیج پر موجود تھے،گولیاں چلنے کے بعد پریڈ دیکھنے والے شہری،میئر اور انکے خاندان سمیت دیگر کو جانیں بچانے کےلئے بھاگنا پڑا

گولیاں چلنے کے واقعہ کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ،کینساس سٹی کے پولیس چیف اسٹیسی گریوز کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے فوری بعد پولیس حکام نے جوابی کارروائی کی اور جائے وقوعہ پر موجود مشتبہ افراد سے تحقیقات شروع کر دی ہیں،فائرنگ کے وقت پریڈ کی نگرانی کیلئے 800 سے زیادہ پولیس اہلکار اور فائر ڈپارٹمنٹ جائے وقوعہ پر موجود تھا

نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

Comments are closed.