ایف اے ٹی ایف بارے بھارتی بیان کی کیا حیثیت؟ ترجمان دفترخارجہ نے بتا دیا

پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق بیان مسترد کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا ایف اے ٹی ایف سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے،بھارت ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف سیاسی مقاصد کےلیےاستعمال کررہاہے، بھارت ایف اے ٹی ایف کی پاکستان سے متعلق کارروائی پر اثر انداز ہورہاہے،بھارت ایشیا بحرالکاہل گروپ میں اپنی معاون چیئرمین شپ کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے،پاکستان اپنے تحفظات رکن ممالک کے سامنے رکھ چکا ہے،

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ ارکان بھارت کی گمراہ کن سازشوں کے جال میں نہیں آئیں گے، توقع ہے ارکان بھارت کی جانب سے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوششیں مسترد کریں گے،

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں13سے 18اکتوبر کے دوران ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے سالانہ اجلاس(پلینری سیشن) میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ 16اکتوبر کو ہوجائے گا ۔

قومی اخبار روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے مطابق چین ، ملائشیا اورترکی کی حمایت پاکستان کودستیاب ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے امکانات نہیں ہیں تاہم گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اس اجلاس میں پاکستان کو کڑے جائزے سے گزرنا ہوگا۔

پاکستان نے گزشتہ ایک سال کے دوران پیرس، تھائی لینڈ، امریکا، آسٹریلیا میں ہونے والے فیٹف اور اے پی جی گروپ کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں فیٹف ایکشن پلان پر عمل درآمد پر اپنی حتمی کارکردگی پیش کر دی ہے ،5اکتوبر تک بقیہ سولات کے جوابات بھی اجلاس میں پیش کر دیئے جائیں گے جن کی بنیاد پر پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا ۔فیٹف سیکر ٹریٹ سے موصول ہونے والے اجلاس کے شیدول کے مطابق رکن ممالک پاکستان کی جانب سے فیٹف ایکشن پلان پر عمل درآمد کا حتمی جائزہ لیں گے اور 16اکتوبر کی شام پاکستان کو فیصلہ سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس، حماد اظہر کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ

ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

اس اہم ترین اجلاس میں پاکستان کی سفارتی حمایت کے حصول کیلئے سٹیٹ بینک کے فنانشل انٹیلی جنس مانیٹرنگ یونٹ کے اعلیٰ حکام کی ایڈوانس ٹیم پاکستان سے روانہ ہو گئی ہے جو فیٹف سیکر ٹریٹ میں موجود فیٹف کے رکن37ممالک کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹس کے سربراہان سے ملاقاتیں کر کے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے راہ ہموار کرے گی ۔ 37 ممالک میں سے پاکستان کو کم از کم15 ممالک کی حمایت درکار ہے جس کیلئے پاکستان نے گزشتہ دو ماہ سے اہم سفارتی مہم شروع کر رکھی ہے ۔

عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حامی ہیں اور انہوں نے گزشتہ تین ماہ کے دوران پاکستان کو بین الاقوامی ماہرین کی خدمات بھی فراہم کی ہیں ۔ فیٹف کا کہناہے کہ اگر اس اجلاس میں پاکستان ممبران کو مطمئن نہ کرسکا تو موجودہ ایکشن پلان غیر موثر ہو جائے گا اور اسے آئندہ مدت کیلئے نیا ایکشن پلان دیا جائے گا ۔

Comments are closed.