ایف اے ٹی ایف کے سلسلہ میں یورپی یونین کے بارہ رکنی وفد کا جماعۃ الدعوۃ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ
باغی ٹی وی : FATF ایف اے ٹی ایف کے سلسلہ میں یورپی یونین کے بارہ رکنی وفد نے گزشتہ روزکالعدم جماعۃ الدعوۃ کے ہیڈ کوارٹرز مرکز طیبہ کا اچانک دورہ کیا یورپی یونین کے وفد کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے باوثوق زراِئع کے مطابق وفد نے مرکز طیبہ میں یونیورسٹی کالجز سکولز مدارس اور العزیز ہسپتال دیکھا اور اس کو چیک کیا اور تمام اداروں میں جدید سہولتیں اور تعلیمی نظام دیکھ کر خوش ہوئے اور مرکز طیبہ کے متعلق بھارت کے منفی پروپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیاوفد کا کہنا تھا یہاں آکر تسلی ہوئی کہ بھارت جھوٹا اور پاکستان سچا ملک ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کو رواں سال جون تک گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد پر خاطر خواہ پیشرفت کی اور اضافی 9 سفارشات پر عملدرآمد کیا ہے
ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا
ایف اے ٹی ایف،پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،کن ممالک نے کی پاکستان کی حمایت؟
واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.
واضح رہے ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معانت کی روک تھام کے لیے بنائی گئی عالمی تنظیم ہے۔اس تنظیم نے 18 اکتوبر کو 4 ماہ کی مہلت دہتے ہوئے پاکستان پر زور دیا تھا کہ فروری 2020 تک ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرے بعد ازاں اب فروری میں ہونے والے اجلاس کے بعد جون تک کا وقت دے دیا گیا