ایف اے ٹی ایف کا دباؤ،بلیک لسٹ سے بچنے کے لئے یہ کام کرنا ضروری،قائمہ کمیٹی میں بحث

0
43
parliment

ایف اے ٹی ایف کا دباؤ،بلیک لسٹ سے بچنے کے لئے یہ کام کرنا ضروری،قائمہ کمیٹی میں بحث

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا رحمان ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں مقبوضہ  کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظورکر لی گئی،

قائمہ کمیٹی اجلاس میں باہمی قانونی معاونت بل 2020 پر بحث کی گئی،سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بل میں اپوزیشن کی جو ترامیم پیش کی گئیں وہ درست ہیں،وزیرحلف دیں کہ 60روز میں ترامیم کو ایوان میں لائیں گے،بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے بل ابھی پاس کرنا ضروری ہے،بل منظور نہ کرناقومی مفاد کی نفی کرنا ہے،

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس طلب،پاکستان سفارتی طور پر متحرک

ایف اے ٹی ایف کی ڈیمانڈ، کالعدم تنظیموں کی کتنی جائیداد ضبط کی گئی؟

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ حکومت کبھی ہماری ترامیم ایوان میں نہیں لائے گی،آج بل منظور ہو گیا تو رات گئی بات گئی والی بات ہو گی، بل میں جو اختیارات دیئےجا رہے ہیں وہ فرد واحد کے پاس ہو ں گے،سینیٹر طلحہ محمود نے سوال اٹھایا کہ حکومت جلد بازی میں کیوں کام کر رہی ہے؟

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

حکومتی رکن اعظم سواتی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی تلوار سروں پر لٹک رہی ہے،ایف اے ٹی ایف کی ڈیڈلائن کے باعث بل منظور کروانا چاہتے ہیں،یقین دلاتا ہوں کہ 60 روز میں ترامیم کوبل کی صورت میں لاوَں گا،اپوزیشن کی ترامیم کو کس فورم پر زیر بحث لانا ہے یہ فیصلہ بھی کر لیں گے،

بحث کے بعد کمیٹی نے باہمی قانونی معاونت کا بل متفقہ طور پرمنظور کر لیا

قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز کلثوم پروین، محمد جاوید عباسی، محمد طاہر بزنجو، محمد طلحہ محمود، سردار محمد شفیق ترین، ڈاکٹر شہزاد وسیم کے علاوہ وزیر پارلیمانی امور سینیٹر محمد اعظم خان سواتی، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر طارق، اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 

https://baaghitv.com/fatf-kuch-mumalik-ka-dabao-kin-mumalik-nay-nadra-k-deta-tak-rasai-mangi-thi/

Leave a reply