وفاقی وزیر مراد سعید اور چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لی زیاو پنگ کی ورچوئل میٹنگ ہوئ ہے، لی ژیاو پنگ نے وفاقی وزیر مراد سعید کو چین میں ہونے والے یو این گلوبل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے، وزیر ٹرانسپورٹ نے بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت سی پیک میں وزارت مواصلات کے کردار کو سراہا ہے، چینی ہم منصب نے پاکستان میں سی پیک کے مکمل اور جاری منصوبوں سے ترقی کے سفر پر خوشی کا اظہار کیا ہے، ہم منصب نے وزیراعظم عمران کے ویژن کو سراہتے ہوئے غربت کے خاتمے کے لئے چین کی مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپنے جامع پلان کے متعلق اگاہ کیا ہے، چین اور پاکستان سی پیک کو آگے لے جاتے ہوئے مغربی روٹ سمیت ایم ایل ون ، زرعت ، غربت کے خاتمے اور دیگر منصوبوں پر باہمی اشتراک سے کام کر رہے ہیں.

وفاقی وزیر مراد سعید نے مغربی روٹ کے منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا ان منصوبوں سے ان علاقوں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، فیٹف کشمیر اور دیگر اہم ایشوز پر چین کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کا غربت کے خاتمے، سیاحت کے فروغ اور دیرپا ترقی کے لئے وزیراعظم کے ویژن پر بات کی گئ ہے.

Shares: