مزید دیکھیں

مقبول

مری، گلیات،وادی کاغان و ناران میں شدید برفباری، سیاحوں کا داخلہ بند

ملکہ کوہسار مری، گلیات،وادی کاغان ناران اور آزادکشمیرکی وادی...

7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے...

یورپ اور امریکہ ایک،ٹرمپ ڈرامہ چین کا راستہ روکنا؟تجزیہ:شہزاد قریشی

ارض وسماں کا مالک صرف اللہ،ہماری اکڑ کیسی؟جمہور کے...

بے گھر عوام کے لئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے۔ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے...

ایف اے ٹی ایف کا مسئلہ ، بھارت کی اب یہ خواہش کبھی پوری نہیں‌ہو سکے گی

ایف اے ٹی ایف کا مسئلہ ، بھارت کی اب یہ خواہش کبھی پوری نہیں‌ہو سکے گی
بھارت کو اس وقت ہر میدان میں منہ کی کھانی پڑ رہی ہے. پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے تمام خدشات ختم ہوگئے، رکن ملکوں نے پاکستان کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیل نہیں سکتا، پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل ہے، پاکستان کو ترکی، چین، ملائیشیا، سنگاپور، ہالینڈ، ہانگ کانگ، کینیڈا، امریکا، فرانس، جاپان، سعودی عرب اور برطانیہ کی حمایت مل گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ دو سال میں ختم ہوتی ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کے لیے فی الحال ووٹنگ نہیں ہوگی، پاکستان کو 27 اہداف پر اکتوبر 2020 تک عمل درآمد کرنا ہے، 27 میں سے 14 اہداف پر پاکستان نے واضح پیش رفت کی، پاکستان نے ڈالر کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مناسب قانونی سازی کی۔
واضح‌رہےکہ پاکستان نے حالیہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کو بہت اچھی طرح مطمئن کیا ہے یوں بھارت کی دیرینہ خواہش کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالا جائے وہ اب قصہ پارینہ بن گئی .