ڈرامہ سیریل عہد وفا پر پابندی کی درخواست مسترد

0
59

گذشتہ دنوں محمد ذیشان نامی قانون کے طالب علم نے لاہور ہائی کورٹ میں ڈرامہ سیریل عہد وفا پر پابندی کے لئے درخواست جمع کروائی تھی تاہم اب ہائی کورٹ نے ڈرامہ سیریل عہد وفا پر پابندی کی درخواست مسترد کردی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں محمد ذیشان نامی قانون کے طالب علم نے لاہور ہائی کورٹ میں ڈرامہ سیریل عہد وفا پر پابندی کے لئے درخواست جمع کروائی تھی تاہم اب ہائی کورٹ نے ڈرامہ سیریل عہد وفا پر پابندی کی درخواست مسترد کردی

لاہور ہائی کورٹ میں ڈرامہ سیریل عہد وفا پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے ڈرامے پر پابندی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی جسٹس شاہد وحید نے دوران سماعت کہا کہ درخواست گزار پہلے پیمرا سے رجوع کرے رسپانس نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کر سکتا ہے

واضح رہے کہ محمد ذیشان نامی قانون کے طالب علم کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں ڈرامہ سیریل عہد وفا پر پابندی عائد کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈرامے میں ملک کے سیاستدانوں اور میڈیا کی کردارکشی کی جا رہی ہے اس سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا مجموعی طور پر منفی تاثر پیدا ہورہا ہے اس لئے عدالت عہد وفا نشر کئے جانے پر پابندی عائد کرے

آئی ایس پی آر کے ڈرامے “عہد وفا” پر پابندی کے لئے درخواست دائر


اس ڈرامے کی کہانی 4 دوستوں پر مبنی ہے جو سکول میں ہوئے ایک جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے دور تو ہوجاتے ہیں لیکن ہمشیہ ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرتے ہیں چاروں دوست لارنس کالج میں اکٹھا پڑھتے ہیں تاہم قواعد کی خلاف ورزی پر 3 دوستوں کو کالج سے نکال دیا جاتا ہے جبکہ ایک دوست جس کا کردار احد رضا میر ادا کررہے ہیں وہ فوج کا افسر بن جاتا ہے

اس کے علاوہ تین دوستوں میں سے ایک رکن اسمبلی ایک صحافی اور ایک بیوروکریٹ بن جاتا ہے

اس میں چار دوست احد رضا میر، احمد علی اکبر اسامہ خالد بٹ اور وہاج علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ان کے ہمراہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں

آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بننے والے اس ڈرامے ‘عہد وفا’ کی ہدایات سیفی حسن دے رہے ہیں جبکہ اس کی کہانی مصطفی آفریدی نے لکھی کی ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ ڈرامےنے اپنی مقبولیت کے بھارت میں‌جھنڈے گاڈ دیئے اطلاعات کے مطابق یہ ڈرامہ اس وقت بھارت میں بہت زیادہ دیکھا جارہا ہے اورپسند بھی کیا جارہا ہے

Leave a reply