ایف اے ٹی ایف کی شرائط بارے حماد اظہر نے کیا اہم انکشاف ، کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک سال کے دوران فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط کے حوالے سے نمایاں پیشرفت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے اکثریت ارکان نے پاکستان کی کوشش کو مثبت قراردیا۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے ایکشن پلان کے 27 میں سے 14 نکات پر عملدرآمد کیا۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف میں دہری جانچ پڑتال سے گزررہا ہے۔

واضح رہے کی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی اعانت روکنے کے لیے بنائے گئے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو مزید کچھ ماہ کیلئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.

ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی طرف سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد پر خاطر خواہ پیشرفت کی اور اضافی 9 سفارشات پر عملدرآمد کیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جائزے کے بعد ارکان نے پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا اور رواں سال جون میں پاکستان کی جانب سے سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا

بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش 2 بار ناکام ہوئی ہے،بھارت کی سازش کی کسی بھی ملک نے حمایت نہ کی، بھارت ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوا، ایف اے ٹی ایف اراکین کا کہنا تھا کہ پاکستان موثر اقدامات کررہا ہے، کئی اقدامات لائق تحسین ہیں، پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا گیا

بھارت کی جانب سے مسعود اظہر کے معاملے کو بار بار اچھالنے کی کوشش کی گئی جس ارکان نے رائے دی ہے کہ پاکستان موثر اقدامات کررہا ہے اور اس کے کئی اقدامات لائق تحسین ہیں۔ارکان نے بھارتی وفد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مسعود اظہر کیخلاف جو بھی کیا وہ اس کی جمع کی گئی رپورٹ میں موجود ہے، رپورٹ کا مطالعہ کریں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے 27 میں سے 14 نکات پر مکمل عملدرآمد کی ہر سطح پر پزیرائی ہوئی ہے۔ارکان کی سفارشات کے مطابق پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے کچھ مزید اقدامات کرنا ہوں گے

پاکستانی حکام نے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد پر جرمانہ دگنا کرنے کی قانون سازی آخری مراحل میں ہے جبکہ ستائیس اہداف میں سے چودہ پر واضح پیشرفت کی ہے۔

دہشتگردوں تک فنڈنگ روکنے اور فنڈز کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی پر رکن ممالک اظہار اطمینان کیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹ کا ڈیٹا پانچ سال کی بجائے دس سال تک رکھا جائے گا۔ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی جائیداد چھ ماہ سے ایک سال تک ضبط کی جائیں گی

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو جواب میں کہا ہے کہ دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی تحقیقات کیں، کالعدم تنظیموں تک رقوم پہنچانے والے 190 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے پر 170افراد زیر حراست ہیں، کالعدم تنظیموں کی ایک ہزار سے زائد جائیدادیں ضبط کیں

8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

پاکستان نے مالیاتی اداروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کا ہدف پورا کیا، پاکستان نے 9 اہداف پر بڑی پیش رفت کی، بے نامی داروں کے خلاف کارروائی میں بھی بہتری کی گئی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے۔

وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان 2020 میں گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بالخصوص  آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیشرفت کا اعتراف کیا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے،

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

ایف اے ٹی ایف،پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،کن ممالک نے کی پاکستان کی حمایت؟

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی محکمے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

واضح رہے ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معانت کی روک تھام کے لیے بنائی گئی عالمی تنظیم ہے۔اس تنظیم نے 18 اکتوبر کو 4 ماہ کی مہلت دہتے ہوئے پاکستان پر زور دیا تھا کہ فروری 2020 تک ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرے بعد ازاں اب فروری میں ہونے والے اجلاس کے بعد جون تک کا وقت دے دیا گیا

Shares: