مزید دیکھیں

مقبول

ایف اے ٹی ایف پاکستان کی قسمت کا فیصلہ ہونے کو

ایف اے ٹی ایف ، گرے لسٹ سے نکلنےکے لئے کتنے ارکان کی حمایت درکار ہے؟ اور بلیک لسٹ سے بچنے کے لئے کتنے ارکان کا ووٹ درکار ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا 5رکنی وفد وفاقی وزیرحماد اظہرکی قیادت میں 12 اکتوبرکو پیرس روانہ ہوگا ، وفد میں ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اوروزارت خارجہ کے ڈی جی بھی شامل ہوں گے،ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے میں تکنیکی مشکلات درپیش ہیں،پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے ایف اے ٹی ایف ارکان کے 3ووٹ درکارہیں ،

ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں چین، ملائیشیا اور ترکی کی حمایت حاصل ہے ،پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے12 ارکان کی حمایت درکار ہے،ایف اے ٹی ایف کا پاکستا ن کے بارے میں فیصلہ 19 اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے.

 

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں13سے 18اکتوبر کے دوران ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے سالانہ اجلاس(پلینری سیشن) میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ 16اکتوبر کو ہوجائے گا ۔

قومی اخبار روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے مطابق چین ، ملائشیا اورترکی کی حمایت پاکستان کودستیاب ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے امکانات نہیں ہیں تاہم گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اس اجلاس میں پاکستان کو کڑے جائزے سے گزرنا ہوگا۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس، حماد اظہر کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ

قریشی نے کیا چین میں بھارتی سازشوں کو بے نقاب

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan